شرپسند اور دہشت گرد عناصر کو کڑی سزائیں دی جائیں
مجلس شوریٰ کے اجلاس میں صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ تنظیم مشائخ عظام پاکستان خیبر پختونخواہ کے شہرنوشہرہ میں عیدکے مبارک موقع پرمعروف صوفی بزرگ سیدکستیرگل المعروف کاکا صاحب کے دربار اقدس میں ہونیوالے دھماکے سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہونے کی شدید مذمت کرتی ہے۔امن وسلامتی کے گہواروں پر دہشت گردی ناقابل برداشت ہے ۔حکومت پاکستان سمیت بیرون ممالک بھی ہونیوالی انبیاء کرام ،صحابہ کرام ،ازواج مطہرات اوراولیاء اللہ کی گستاخی اور بے حرمتی کرنیوالے شرپسند عناصر کولگام دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ایسے اندوہناک واقعات پر صرف زبانی کلامی مذمت کرنااور شٹرڈائون یا ہڑتال کرناحل نہیں ہے ۔حکومت سمیت دیگر ذمہ دار ادارے ان ملک وملت کے دشمنوں کوسرعام کیفر کردار تک پہنچائیں ۔اللہ والوںکی خانقاہوں اور درباروں کی بے حرمتی یقینا عذاب الہٰی کاسبب بنتاہے ۔یہ توعقیدت ومحبت کے مراکز ہیں جہاںامن وسکون کے حصول کیلئے نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی حاضری دینا اپنی سعادت سمجھتے ہیں۔ ایسے شرپسند اور دہشت گرد عناصر کوکڑی سز ائیں دیکر ہی ملکی سلامتی اور استحکام کے خواب کوشرمندہ تعبیر کیا جاسکے۔
پاکستان میں گستاخ صحابہ کرام،امہات المومنین اوراولیاء اللہ کے منکروںکیخلاف بھرپور ایکشن لیاجاناچاہیے۔ ایسے بے ادبوںاور گستاخوں کاکھوج لگاکران پر مقدمات درج کروائے جائیں۔