پاکستان میں گستاخ صحابہ کرام،امہات المومنین اوراولیاء اللہ کے منکروںکیخلاف بھرپور ایکشن لیاجاناچاہیے
پاکستان میں گستاخ صحابہ کرام،امہات المومنین اوراولیاء اللہ کے منکروںکیخلاف بھرپور ایکشن لیاجاناچاہیے۔ ایسے بے ادبوںاور گستاخوں کاکھوج لگاکران پر مقدمات درج کروائے جائیں۔
8جولائی 2012کوہفتہ وار محفل پاک میں مرشد اکمل صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ خلیفہ دوم ،مراد رسولۖ حضور سیدنا عمر فاروق کی شان پاک میں کئی قرآن آیات اورکثیر تعداد میں احادیث مبارکہ بھی موجودہیں،ایسے نام نہاد مسلمان قرآن وحدیث کے منکر ہیں،یہ بے ادب،گستاخ ،فاسق وفاجراور دین اسلام سے خارج ہیںاور ان کیخلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی ہونی چاہیے۔ امریکہ ودیگر یورپی ممالک میں جب مشاہیر اسلام کی شان میں گستاخی ہوتی ہے تو سب احتجاج کرتے ہیں لیکن جب ہمارے اپنے ہی ملک یا علاقے میں ایسی بے ادبی اور گستاخی کرتے ہیں تو ان کیخلا ف کوئی ایکشن نہیں لیاجاتا،کیوں ؟۔جوشخص اللہ کے غضب میں ہوتاہے وہی محبوبان خدا ورسو ل ۖ کی شان اقد س میں گستاخی کرتاہے۔یقینا ایسے لوگ ہی جہنمی ہوتے ہیں۔گزشتہ کئی سالوںسے ایسے شرپسند عناصر کی طرف سے نازیبا اور غلیظ میسجز وصول ہورہے ہیں ،ان بے ادبوںاور گستاخوں کاکھوج لگاکران پر مقدمات درج کروائے گئے ہیں لیکن تاحال کسی بھی قسم کی سخت قانونی کاروائی نہیں ہوئی۔مٹھی بھر شرپسند عناصر کایہ گروہ جوملک میں مذہبی منافرت پھیلا رہاہے،جماعت اہل سنت اور امت مسلمہ کے مذہبی جذبات کولگاتار مجروح کررہاہے بروقت اور موثر کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے ان کی فتنہ انگیز سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔