قدرتی آفات اور وجوہات
مجلس شوریٰ کے اجلاس میں صدیقی لاثانی سرکارصاحب نے فرمایا کہ کراچی اور لاہور کی فیکٹریوں میں ہونیوالی آتشزدگی،ٹرینوں ،طیاروںاوربسوں کے حادثات سمیت ملک بھر میں ہونیوالی قتل وغارت گری سے ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں ،یہ قدرتی آفات عذاب الہٰی ہیں جن کی بنیادی وجوہات لوگوں کی اکثریت (جھوٹ ،بہتان ،سودی لین دین اوررزق حرام) سے اجتناب نہیں کررہی ،حتیٰ کہ اللہ کے فقراء (محبوب اور حبیب اولیاء اللہ ) پر بھی بہتان باندھنے سے باز نہیں آرہی ،یہ وہ وجوہات ہیں جن کی بناپر زلزلے ،آتشزدگیاں،پراسرار آگ کالگ جانا فتنہ وفساد ،لاعلاج امراض (ٹرین ،ٹریفک،ہوائی ودیگر حادثات)عذاب کی صورت میں تیزی سے رونما ہورہے ہیں جن میں بہت زیادہ جانی ومالی نقصان ہورہاہے یہ سب اللہ تعالیٰ کے غضب کی وجہ سے ہے۔
پاکستان میں گستاخ صحابہ کرام،امہات المومنین اوراولیاء اللہ کے منکروںکیخلاف بھرپور ایکشن لیاجاناچاہیے۔ ایسے بے ادبوںاور گستاخوں کاکھوج لگاکران پر مقدمات درج کروائے جائیں۔