15واںسالانہ مشائخ کنونشن و کنونشن کمیونٹی ورکرز 2005
7جولائی بروز جمعرات 2005ء پہاڑی والی گراونڈ، فیصل آباد زیر اہتمام : بین المذاہب امن اتحاد پاکستان خصوصی تعاون: تنظیم مشائخ عظام پاکستان ،LWF
زیر صدارت: صو فی مسعود احمد صدیقی لا ثانی سرکار( امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان،چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان)
مہمانان گرامی: پیر طریقت سید سعادت علی شاہ ( سجادہ نشین مرکزی دربار عالیہ چورہ شریف) ، پیر طریقت مخدوم سید شیر علی بخاری (سجادہ نشین آستانہ عالیہ سہر وردیہ دینہ شریف جہلم ) پیر طریقت ڈاکٹر خضر محمو داحمد قادری (خلیفہ مجاز پیر صاحب دیول شریف )،پیر طریقت پروفیسر زمان بادشاہ نقیبی (خلیفہ مجاز دربارعالیہ نقیب آبادقصور)،پیر طریقت سید شوکت علی شاہ چشتی ابوالعلائی(خلیفہ مجاز دربارعالیہ جہانگیریہ مرزاکھیل بنگلہ دیش )، ڈاکٹر خالد آفتاب سلہری (پریذیڈنٹ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزروراسلام آباد)، ڈاکٹر عنائت منور (بشپ گاسپل لیٹن سٹڈیز انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان )، شری رام تاتھ مہاراج (گدی نشین شری پنج مکھی مہاراج ہنومان مندر کراچی)،پیر طریقت صوفی فرزند علی صابری ( خلیفہ مجاز
دربار صابریہ لاہور )،پیر سید صوفی شوکت علی ابوالعلائی(سیکریٹری جنرل تنظیم مشائخ عظام پاکستان )،پیر طریقت احسان الحق ساجد نقشبندی (خلیفہ مجاز دربار عالیہ معصومیہ، کھاریاں )،پیر محمد حیات خان(مانسہرہ)،پیر محمد صادق چشتی(ساہیوال)،ملک اکرم سعید(صدر لا ثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل)
کنونشن کے مقاصد:استحکام پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے ، معاشرتی فرسودہ روایات کے خاتمے اور قومی بیداری شعور کے لیے مشائخ کی روحانی اور نظریاتی بصیرت اور تدبر سے کما حقہ استفادہ کرنے ،مشائخ کے مابین فکر ی ہم آہنگی کے فروغ اور متفقہ موثر و مضبوط لائحہ عمل کی تشکیل کے لیے پاکستان کے تمام جید اور حقیقی افراد کو دعوت فکرو عمل پیش کرناتھا۔ مذاہب عالم، انسانی حقوق کے انٹرنیشنل اداروںکے سربراہان ، مختلف دینی تنظیمات کے مابین افہام و تفہیم اور پاکستان کی سلامتی و بقاء کے لیے مل جل کر کاوشوںکے آغاز کی ضرورت کا احساس اجاگر کرنا تھا۔ تاریخی کنونشن میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد مر د کمیونٹی ورکرز اور پچاس ہزار سے زائد خواتین کمیونٹی ورکرز کے علاوہ تمام سلاسل کے مشائخ نے شرکت کی۔