27واں سالانہ بین المذاہب امن و اتحاد کنونشن2017
مورخہ 14جولائی 2016ء کولاثانی ویلفیئر کمپلیکس لاثانی سٹریٹ روشن والی جھال سمندری روڈ بائی پاس فیصل آباد میں 26 ویں سالانہ محفل ذکر و نعت و سماع بعنوان ’’فروغ اسلام و استحکام پاکستان مشائخ و بین المذاہب امن اتحاد کنونشن 2016ء‘‘ کا انعقاد ہوا۔ جس کی صدارت امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان، چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان،ناظم اعلیٰ آل پاکستان صوم و صلوۃ کمیٹی، چیئرمین لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب نے کی۔ کنونشن میں پاکستان بھر سے مختلف مکاتب فکر، مذاہب و مسالک کے رہنماؤں سمیت ہزاروں کی تعداد میں مرد وخواتین کمیونٹی ورکرز نے بھی شرکت کی۔
محفل پاک کا آغاز تلاوت قرآنِ پاک سے ہوا۔ تلاوت کرنے کی سعادت اطہر مسعود نقشبندی صاحب نے حاصل کی۔
اس محفل میں خصوصی طور پر مرشد اکمل صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کی آمد کے موقع پر منفرد انداز میں صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نقشبندی صاحب نے کلام پیش کیا۔ اس کے علاوہ نعت و مناقب پڑھنے کی سعادت صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نقشبندی صاحب، صاحبزادہ طہور احمد نقشبندی صاحب، صاحبزادہ محمد طاہر نقشبندی صاحب، صاحبزادہ احمد علی نقشبندی صاحب، صاحبزادہ محی الدین نقشبندی صاحب، محمد اکمل نقشبندی صاحب، فراز احمد نقشبندی صاحب، اطہر مسعود نقشبندی صاحب،نعیم شہزاد مدنی صاحب و ہمنوا، عبدالمتین نقشبندی صاحب، محمد نقی نقشبندی صاحب، محمد وحید نقشبندی صاحب، محمد علی رضا نقشبندی نے کلامِ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔
استاد شیر میانداد (پاکپتن شریف) اور ہمنواؤں نے قوالی پیش کی۔
ہندو کمیونٹی کی طرف سے گرو کرشن لعل بھیل صاحب (صدارتی ایوارڈ یافتہ، لوک فنکارریڈیو ٹی وی) و ہمنواؤں نے کلام عقیدت پیش کیا۔ مسیحی کمیونٹی کی طرف سے شکیل ناز صاحب و ہمنواؤں نے کلام عقیدت پیش کیا۔
نقابت کے فرائض پیر محمد الطاف نقشبندی صاحب (نقیبِ محفل و کوآرڈینٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)، محمد رمضان نقشبندی صاحب اور محمد ریحان نقشبندی صاحب نے ادا کئے۔ جھنڈا فورس نے ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی سلامی پیش کی۔
لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ(مرد و خواتین)، روحانی علاج کیمپ و دیگر کیمپ اور اسٹال بھی لگائے گئے۔
بریگیڈئیر(ر) محمد شفیع غازی صاحب
پاکستان کے دفاع میں افواج پاکستان سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو رہی ہیں،اولیاء اللہ اور کروڑوں عوام کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب اللہ تعالیٰ اور رسول اکرمﷺ سے محبت رکھتے ہیں اور انسانیت کی بلا تفریق خدمت کررہے ہیں۔ لاثانی سرکار صاحب پاکستان اور پاک افواج سے بھی محبت رکھتے ہوئے پاکستان کی بقاء و استحکام کیلئے بے لوث خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ لاثانی سرکار صاحب نے تمام مذاہب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کردیا ہے۔ آپ لوگوں کو انسانیت کا احترام کرنا سکھا رہے ہیں اور مذاہب میں ہم آہنگی پیدا کررہے ہیں۔ عالمی امن قائم کیلئے لاثانی سرکار صاحب کی تقلید ضروری ہے۔ پاک فوج نے دہشت گردوں اور پاکستان کے دشمنوں کی کمر توڑ دی ہے۔ انشاء اللہ اولیاء کرام اور پاک فوج بہت جلد پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا دیں گے۔ پاکستان زندہ باد ، پاک فوج پائندہ باد
پیر طریقت صاحبزادہ شبیر احمد صدیقی نقشبندی صاحب
مخلوق خدا آستانہ عالیہ لاثانیہ پراللہ وسولﷺ کی بارگاہ اقدس سے ہونیوالی کرم نوازیوں کاکھلی آنکھوں سے مشاہدہ کررہے ہیں اور فیوض و برکات حاصل کررہے ہیں۔
پیر طریقت محمد راشد نقشبندی صاحب
(کوآرڈینٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان لاہور)
اللہ تعالیٰ سورۃ ابراہیم میں فرماتا ہے کہ اللہ ایسا ہے کہ جس نے آسمانوں اور زمینوں کو پیدا کیا اور آسمان سے پانی برسایا اور پھر اس پانی سے پھلوں کی قسم تمہارے لئے رزق پیدا کیا۔ اور تمہارے لئے کشتی کو مسخر بنایا اور تمہارے نفع کیلئے چاند اور سورج کو تمہارا مسخر بنایا۔
اللہ تعالیٰ نے اپنے نبیوں، ولیوں اور محبوب بندوں کو تکوینی نظام، اجرامِ فلکی اور دنیا پر تصرفات عطا فرمائے۔جس سے انہوں نے مخلوق کو فائدہ پہنچایا۔ فقراء کو بھی یہ اختیارات حضور نبی کریمﷺ کے وسیلہ سے عطا ہوتے ہیں۔ حضور پاکﷺ نے فرمایا کہ فقر مجھ سے ہے اور میں فقر سے ہوں اور فقر میرا فخر ہے۔ اور آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ عطا فرماتا ہے اور میں قاسم(تقسیم کرنے والا) ہوں۔
اللہ تعالیٰ نے جو خزانے اپنے محبوب حضرت محمد مصطفےٰﷺ کو عطا فرمائے ہیں ان خزانوں میں سے آپﷺ جتنا چاہتے ہیں اپنے امتیوں کو عطا فرماتے ہیں۔
یہ لاکھوں لوگوں کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر اس بات کا ثبوت ہے کہ جب بھی کسی نے صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب سے اپنے مسئلہ کیلئے رجوع کیا تو اس کی مشکل حل ہوگئی۔
صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب پوری دنیا میں اسلام کے فروغ اور استحکام کیلئے عملی کوششیں کررہے ہیں۔ اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا وقت آچکا ہے۔ سینکڑوں، ہزاروں سال سے دورِ حاضر تک فقراء (اولیاء اللہ) اور مختلف مذاہب کے پیش گو حضرات کی پیشن گوئیاں صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی شخصیت سے مماثلت رکھتی ہیں۔ (تفصیل کیلئے کتاب نشاۃ ثانیہ دیکھ سکتے ہیں)
یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے ہمیں اپنے حبیب فقیر صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی نسبت عطا فرمائی۔
پیر طریقت مختار احمد نقشبندی
(مرکزی کوآرڈینٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )
قرآنِ پاک میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے کہ ہر وہ شخص گمراہی میں ہے جو ولی مرشد والا نہیں۔
اللہ تعالیٰ جسے ہدایت دینا چاہتا ہے اسے ولی مرشد والا بنا دیتے ہیں۔ لاہور سے ایک پیر بھائی نے خواب میں دیکھا کہ آستانہ عالیہ پر ایک بزرگ ہستی تشریف فرما ہے اور انہوں نے فرمایا کہ کسی کو کیا خبر اس آستانہ عالیہ پر اللہ و رسولﷺ کی کیسی نظرِ عنایت ہے! اگر کوئی اس در سے فیض لینا چاہے تو وہ اس در کے تنکوں سے وفا و محبت کرے گا ہمارا روحانی فیض اسے جاری ہوجائے گا۔ اس پیر بھائی نے عرض کی کہ حضور آپ کون ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ میں(سیدنا) صدیق اکبر (ص) ہوں۔ یہ میرا ہی سلسلہ ہے یہ میری ہی جماعت ہے۔
ایک مرتبہ ایک عورت نے آستانہ عالیہ حاضر ہوئی اور بیعت کی سعادت بذریعہ پیپر حاصل کی تو اس کی دل میں خیال آیا میں نے تو قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی زیارت بھی نہیں کی تھی کیا میں بیعت ہوگئی ہوں؟ اسی رات اس پیر بہن کو خواب میں اللہ کی تین محبوب ہستیوں کی زیارت ہوتی ہے۔ دو بزرگ ہستیوں کے درمیان میں جو ہستی ہوتی ہیں ان کے چہرہ انور سے نور نکل رہا ہوتا ہے اور ان کا چہرہ چمک رہا ہوتا ہے۔ وہاں پر میرے علاوہ کچھ اور لوگ بھی موجود تھے۔ پھر اُس بزرگ ہستی نے ہماری طرف ایک رسہ پھینکا اور فرمایا کہ اسے پکڑو۔ ہم سب نے کوشش کی مگر کوئی اس رسے کو پکڑ نہیں سکا۔ اُس بزرگ ہستی نے فرمایا کہ ہمارے اس رسے کو صرف وہی شخص پکڑ سکتا ہے جو ولی مرشد والا ہوگا۔ اس پیر بہن نے سوچا کہ میں نے تو صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے ہاتھ پر بیعت کی سعادت حاصل کی ہے۔ پھر دیکھا کہ میرے مرشد پاک لاثانی سرکار صاحب وہاں تشریف لائے۔ آپ نے وہ رسی پکڑ کر میرے ہاتھ میں پکڑائی اور جو بیعت ہوتے وقت عقیدہ میں نے آستانہ عالیہ پر آکر پڑھا تھا وہ آپ سرکار نے مجھے پڑھایا۔ عقیدہ پڑھنے کے بعد میں نے وہاں موجود ایک عورت سے پوچھا کہ یہ بزرگ کون سی ہستی ہیں؟ تو اس عورت نے مجھے بتایا کہ وہ حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ ہیں۔
قرآن پاک میں بھی یہی فرمان ہے کہ ’اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقے میں مت پڑو۔‘ رسی کا ایک سرا اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں اور پھر یہ رسی حضور پاکﷺ، صحابہ کرامؓ اولیاء اللہ اور ہمارے مرشد پاک تک آرہی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس آستانہ عالیہ پر ہمیں پکی سچی محبت اور دائمی استقامت عطا فرمائے۔ آمین
ڈاکٹر موہن جی صاحب
(ہندو کمیونٹی)
صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب تمام مذاہب و مسالک کا ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ آپ کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ ہم ہندو کمیونٹی کی جانب سے آپ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور آپ کے حکم پر ہم اپنی خدمات پیش کریں گے۔ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے اور لاثانی سرکار صاحب انسانیت کی بقاء و فلاح کے کام کررہے ہیں۔
پروفیسر راجہ محمد اسلم خان صاحب
(چیئرمین و بانی پروفیسر ایسوسی ایشن اینڈ لیکچرار)
پاکستان پر جب تک اولیاء اللہ اور فقراء کا سایہ موجود ہے تب تک اس ملک کا کوئی بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ اولیاء اللہ ہر دور میں مخلوق خدا کی خدمت کرتے رہے ہیں۔ موجودہ دورہ میں پاکستان کی فلاح، بقاء و استحکام کیلئے جناب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔
پیر مولانا محمد عرفان اشرفی سمنانی صاحب
(کراچی)
صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب لوگوں کو نماز اور ذکر کا پابند بنا رہے ہیں۔ علماء و مشائخ کرام لاثانی سرکار صاحب کا ساتھ دیں انشاء اللہ لاثانی سرکار صاحب پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے۔ ہم لاثانی سرکار صاحب کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
پیر سید شاہد حسین شاہ گریزدی صاحب
(ناظم اعلیٰ جامعہ فاطمیہ تعلیم القرآن لاہور)
مشائخ و علماء کی صفوں میں صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب اتحاد پیدا کررہے ہیں اور آپ کی کوششوں کی وجہ سے فرقہ واریت اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوا ہے۔ آپ سرکار لوگوں کو راہِ حق کی طرف گامزن کررہے ہیں اور آپ ہر وقت لوگوں کی فلاح و بہبود میں مصروفِ عمل ہیں۔
صاحبزادہ پیر محمد گلاب شاہ چشتی صاحب
(کوئٹہ، بلوچستان)
مجھے بھی لاثانی سرکار صاحب سے روحانی فیض حاصل ہوا ہے۔ لاثانی سرکار صاحب کے فیض سے تمام مذاہب و مسالک کے لوگ فیض یاب ہورہے ہیں اور آپ تمام مذاہب و مسالک کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے کررہے ہیں۔
علامہ سرفراز احمد فریدی صاحب
(ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت پاکپتن شریف)
نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء (علم القین) بتاتے ہیں صوفیاء آنکھوں سے (عین القین) دیکھا دیتے ہیں۔ مخلوق کی خدمت کرنا آخرت میں نجات کا باعث ہے۔ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب اور آپ کے مریدین و عقیدت مند ہمہ وقت لوگوں کی خدمت میں مصروف ہیں۔ اپنی نسبتوں اور عقائد کو مضبوط رکھیں انشاء اللہ آخرت میں نجات مل جائے گی۔
صاحبزادہ نظیف چشتی صاحب
(لاہور)
دورحاضرمیں صدیقی لاثانی سرکار کاآستانہ صراط مستقیم کامرکز بن چکاہے۔آپ سرکار لوگوں کو صراطِ مستقیم کی طرف راغب کررہے ہیں اور معاشرہ میں امن و فلاح کے کام کررہے ہیں۔ لوگوں میں خدمتِ انسانیت کا شعور بیدار کرنے پر جناب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
بشپ افتخار اندریاس صاحب
(بشپ آف ایشیاء)
اس پرفتن اورمادیت پرستی کے دورمیں لاثانی سرکارحق اورباطل کی پہچان بن کر ظاہر ہوچکے ہیں اور آپ تمام مذاہب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کامجھ پرفضل عظیم ہواہے کہ سفیر امن لاثانی سرکار صاحب کے ساتھ مل کرکام کرنے کاموقع ملاہے،جب سے آپ کے ساتھ بین المذاہب امن اتحاد کی تقریبات میں شرکت کی اس وقت سے ہی مجھے یہ حوصلہ ملاکہ وطن عزیز پاکستان میں ایسی بھی امن پسند شخصیات ہیں جن کیساتھ مل کرپاک وطن کوامن کاگہوارہ بنایا جاسکتاہے۔
محمد زبیر لودھی نقشبندی صاحب
(ڈویژنل بیوروچیف ڈیرہ غازی خان
بی بی سی اردو USA)
میری بیٹی جس کی عمر گیارہ سال ہے اس کا نچلا دھڑ بے حس ہوچکا تھا اور ڈاکٹروں نے جواب دے دیا تھا۔ لاثانی سرکار صاحب کی دعا اور دم کی بدولت چند دنوں میں وہ بالکل تندرست ہوگئی اور اس کا جسم حرکت کے قابل ہوگیا۔ میں نے ایک لاکھ مزارات و آستانوں کی کوریج کی ہے مگر میں نے اپنی پوری زندگی میں ایسا سخی ولی کہیں نہیں دیکھا۔ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار لوگوں میں فیض و کرم بانٹ رہے ہیں اور ہزاروں لوگ یہاں سے لاعلاج بیماریوں سے شفاء پارہے ہیں۔
نکات بیان مبارک
صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار مدظلہ العالیٰ
(امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان، چےئرمین بین المذاہب امن اتحاد، چےئرمین لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل)
پاکستان میں خوشحالی شرپسند،کرپٹ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمہ کے بغیر ممکن نہیں، ہماری تنظیمیں آئندہ ووٹ صحیح العقیدہ (انبیاء کرامؓ،ازواج مطہراتؓ ،آل بیت اطہارؓ، خلفاء راشدینؓ ،صحابہ کرامؓ اور بزرگان دین سے ادب و محبت کرنے والوں)افرادکو ہی دیں گے۔ انشاء اللہ
جنرل راحیل شریف کے پاس بہت بڑا موقع ہے کہ وہ پاکستان سے شرپسندی اور کرپٹ عناصر کا خاتمہ کر سکیں ،کروڑوں عوام اور اولیاء اللہ کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔روحانی انقلاب اور پاکستان کی نشاۃ ثانیہ کا وقت قریب ہے۔ اللہ کے اِس فقیر (لاثانی سرکار صاحب) نے مورخہ 23جولائی 2015ء کو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا کی تھی کہ پاکستان اور اسلام کو نقصان پہنچانے والے دشمنوں اور کرپٹ ترین افراد کو ذلیل و رسواء کر کے ان کے راز قوم کے سامنے فاش فرما اور ہمیں ان سے نجات عطا فرما۔ اس دعا کے بعد ہم نے ریلی بھی نکالی۔ ہماری دعا اللہ رب العزت نے قبول فرمائی اور اس دعا کے پانامہ لیکس اور دیگر باتیں سامنے آگئیں اور کرپٹ عناصر کی حقیقت عوام الناس کے سامنے عیاں ہوگئی۔ کرپٹ عناصر اللہ تعالیٰ کے قہر و غضب میں آچکے ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد یہ اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ افواجِ پاکستان، نیب، عدلیہ سمیت متعلقہ ادارے کرپٹ لوگوں اوردہشت گردوں کیخلاف کاروائی کریں۔ اگر کسی ادارے نے مخلوقِ خدا اور حق کا ساتھ نہ دیا تو ان میں بھی موجود کرپٹ عناصرغضب الٰہی کا شکار ہو جائیں گے۔انشاء اللہ بہت جلد پاکستان سمیت تمام دنیا میں امن قائم ہوجائے گا۔
نئی کتاب ’’وارثِ فقر‘‘ کے بارے میں بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اس کتاب میں علم لدنی اور علم معرفت بیان کیا گیا ہے۔ یہ علم دنیا میں ناپید ہوتا جارہا ہے، اس لئے باطنی حکم پر یہ کتاب لکھی گئی ہے۔ انبیاء کے وارث فقراء ہوتے ہیں اور یہ باطنی علم حضورپاکﷺ نے ہمیں عطا فرمایا ہے۔ اللہ کے فقیروں کے پاس باطنی راز ہوتے ہیں۔ اس کتاب میں ان رازوں سے پردہ اٹھایا گیا ہے جو مجھے اللہ تعالیٰ اور آقا حضور نبی کریمﷺ نے بتائے۔ اللہ کے فقیر کی نسبت عطا ہوجانا انعام ربانی ہے اور لوگوں کو خواب میں ا رشاد فرمایا جارہا ہے کہ ایک مہینے کی بجائے پورا سال خوشیاں مناؤ، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرو اور محافل ذکر و نعت کا انعقاد کرو۔
خاوند اپنی بیوی کے معاملات میں نرمی اختیار کریں اور ان پر سختی نہ کریں۔ اپنے بیوی اور بچوں کو اللہ تعالیٰ کی اطاعت پر لگائیں اور صحیح عقیدے کی طرف لائیں۔ اپنی اولاد کو نیک لوگوں کے واقعات سنائیں تاکہ ان کے دل میں اولیاء اللہ کی محبت پیدا ہو اور وہ سچے مسلمان ہو جائیں۔ جو اولاد صحیح عقیدے اور سیدھے راستے پر مائل ہوجائے گی وہ انسان کیلئے صدقہ جاریہ اور دنیا و آخرت میں باعث نجات ہے۔ حقوق العباد کا خیال رکھیں۔ کسی کو تکلیف یا اذیت مت دیں۔ اپنا اخلاق اور رویہ اچھا بنائیں۔ لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔
یااللہ! ہمیں راہِ حق میں اپنا مال و جان استعمال کرنے کی مزید توفیق عطا فرما۔ ہمیں اپنے پکے سچے غلاموں میں شامل فرمالے۔ تمام پریشان حالوں کی پریشانیاں دور فرما۔ سب کی نیک دلی مرادیں پوری فرما۔ سب کی تنگ دستیاں دور فرما دے۔ ہماری خطاؤں کو معاف فرما دے۔ اے مالک و معبود! ہم تیری نعمتوں کا اقرار کرتے ہیں۔ ہم تیرا شکر ادا نہیں کرسکتے جیسا کہ حق ہے شکر ادا کرنے کا اور نہ ہم تیری عبادت کرسکتے ہیں جیسا کہ حق تیری عبادت کرنے کا۔ ہماری دعاؤں کو قبول فرمالے۔ ہم پر مزید اپنی رحمت کے خزانے کھول دے۔ ہمیں ایسا بنا دے کہ ہم پوری دنیا میں تیرا پیغام پھیلا دیں۔ منافق اور ملک پاکستان کو لوٹنے والوں کو نیست و نابود کردے اور انہیں ذلیل و رسواء کردے اور اپنے نیک بندوں کو غلبہ عطا فرما۔ آمین
سالانہ کنونشن 2016ء کے موقع پر مختلف ادارہ جات و شخصیات کی طرف قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کوملنے والے سونے و چاندی کے تاج اور ایوارڈزکی تفصیل
*۔۔۔عاشق حسین نقشبندی (لیاقت پور) نے سونے کا تاج پیش کیا۔
*۔۔۔محمد راحیل رفیق نقشبندی (لاہور) نے سونے کا تاج پیش کیا۔
*۔۔۔صوفی نذیر احمد نقشبندی (خانیوال)نے سونے کا تاج پیش کیا۔
*۔۔۔پیر محمد رمضان نقشبندی (لاہور) نے سونے کا تاج پیش کیا۔
*۔۔۔جہانیاں تنظیم کی طرف سے محمد شہباز نقشبندی (امیر حلقہ جہانیاں) نے سونے کا تاج پیش کیا۔
*۔۔۔لاہور مراکہ گاؤں (خواتین ونگ) کی جانب سے چاندی کا تاج پیش کیا گیا۔
*۔۔۔محمد اعظم نقشبندی (صادق آباد) نے سونے کا تاج پیش کیا۔
*۔۔۔محمد یامین نقشبندی جونیئر(کراچی ) نے سونے کا تاج پیش کیا۔
*۔۔۔ڈاکٹر شاہانہ صاحبہ (کبیر والا خانیوال )نے سونے کا تاج پیش کیا۔
*۔۔۔محمد اشرف نقشبندی (خان پور) نے چاندی کا تاج پیش کیا۔
*۔۔۔محمد شوکت نقشبندی (لاہور) نے چاندی کا تاج پیش کیا۔
*۔۔۔ڈاکٹر محمد عثمان نقشبندی (جہانیاں) نے چاندی کا تاج پیش کیا۔
*۔۔۔محمد وسیم نقشبندی (گلشن راوی لاہور) نے چاندی کا تاج پیش کیا۔
*۔۔۔شاہدرہ خواتین ونگ کی جانب سے نے چاندی کا تاج پیش کیا۔
*۔۔۔محمد اقبال نقشبندی (ڈسکہ سیالکوٹ) نے چاندی کا تاج پیش کیا۔
*۔۔۔عظمت فاطمہ صاحبہ (مہر شاہ) نے چاندی کا تاج پیش کیا۔
*۔۔۔محمد خلیل نقشبندی اور محمدمبین نقشبندی نے چاندی کا تاج پیش کیا۔
*۔۔۔محمد ذیشان نقشبندی (انجمن تاجران شاہدرہ ) کی جانب سے عمامہ پیش کیا گیا۔
*۔۔۔کراچی سے تشریف لائے ہوئے مشائخ نے چادر پیش کی۔
*۔۔۔میاں محمد طارق نقشبندی (سینئر صحافی جنگ گروپ لاہور) کی طرف سے ’’سفیر امن ایوارڈ 2016ء ‘‘ پیش کیا گیا۔
*۔۔۔مرزا محمد رضوان نقشبندی (کالم نگار، جیو نیوز، میڈیا کوآرڈینٹر)کی طرف سے ’’ایمبسڈر آف پیس ایورڈ‘‘ پیش کیا گیا۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی تمام سونے اور چاندی کے تمام تاج مرشد اکمل صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کو فلاح و بہبود کے کاموں کیلئے جمع کروادیئے۔
صاحبزادہ پیر شبیر احمدصدیقی سرکار صاحب، بریگیڈےئر (ر)محمد شفیع غازی صاحب،پیر خلیفہ محمد صادق نقیبی صاحب (درویش کابینہ ویلفےئر فاؤنڈیشن لاہور)، پیر صاحبزادہ محمد نظیف چشتی صاحب (لاہور)، پیر سید شاہد حسین شاہ گردیزی صاحب(ناظم اعلیٰ جامعہ فاطمیہ تعلیم القرآن لاہور)، پیر مولانا محمد عرفان اشرفی سمنانی صاحب (کراچی)، سید گلاب شاہ چشتی صاحب (کوئٹہ بلوچستان)، علامہ سرفراز احمد فریدی صاحب (ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت پاکپتن شریف )، صاحبزادہ نظیف چشتی صاحب (لاہور)، پیر سید احمد ندیم شاہ نقشبندی صاحب(لاہور)، پیر رفاقت علی نقشبندی صاحب(مائننگ انجینئر) فیصل آباد ،پیر مختاراحمدنقشبندی صاحب (فیصل آباد )،پیر الطاف حسین نقشبندی صاحب (ساہیوال)،پیر باباحاجی محمد سرورنقشبندی صاحب (فیصل آباد )،پیر رفیق اختر لدھیانوی صاحب(چنیوٹ)،پیر ڈاکٹر محمد الیاس قادری صاحب (لاہور)،پیر احسان الحق ساجد نقشبندی صاحب (گوجرہ)، پیر ذکاالدین صابری صاحب(لاہور)،پیر محمد راشد نقشبندی صاحب (لاہور)، محمد ناصر علی گل صاحب (رابطہ سیکرٹری بین المذاہب امن اتحاد)، بشپ افتخاراندریاس صاحب(بشپ آف ایشیا)، طاہر نوید چوہدری صاحب ایڈووکیٹ (چیئرمین پاکستان مینارٹیز الائنس)، بشپ شمس پرویز صاحب، بشپ منظور عالم صاحب، نعیم یعقوب گل صاحب، لالہ روبن ڈینئل صاحب، راجا ٹامس صاحب، پادری شکیل صاحب، پروفیسر موہن داس صاحب اورکرشن لعل بھیل صاحب (لوک فنکار، ہندو کمیونٹی) سمیت دیگر علماء مشائخ اورمذاہب عالم کے اسکالرز نے بھی شرکت کی۔
اس کنونشن میں لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل، تنظیم مشائخ عظام پاکستان، بین المذاہب امن اتحاد پاکستان ،ماہنامہ لاثانی انقلاب انٹرنیشنل کے ریجنل مینجرز، بیوروچیف و نمائندگان اور آل پاکستان صوم وصلوٰۃ کمیٹی کے لاکھوں مردوخواتین کمیونٹی ورکرز نے اس عظیم الشان کنونشن میں’’فروغ اسلام اور استحکام پاکستان‘‘ کیلئے شرکت کی۔ کنونشن میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے،لاکھوں مردوخواتین کمیونٹی ورکرز کے لئے کھانے پینے کاوسیع انتظام کیاگیا تھا۔ خواتین کیلئے علیحدہ باپردہ انتظام تھا۔اختتام پر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ اقدس میں ملک وملت کی سلامتی، فروغ اسلام، استحکام پاکستان اوراولیاء اللہ کے غلبے کی دعا کی گئی۔