بین المذاہب سیرت النبی کانفرنس

مورخہ :2مئی بروز اتوار2004ء     بمقام:  لاثانی سیکریٹریٹ، فیصل آباد    زیر اہتمام:بین المذاہب امن اتحاد پاکستان     خصوصی تعاون: تنظیم مشائخ عظام پاکستان
زیر صدارت: حضرت صو فی مسعود احمد صدیقی لا ثانی سرکار( امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان،چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان)
مہمانان گرامی:کرنل ایل کے ٹریسلر (چیئرمین مسلم مسیحی اتحاد ) ،ڈاکٹر منوہر چاند (سیکریٹری جنرل میناریٹری کونسل ) سردار گورمیت سنگھ (وائس صدر ورلڈ مسلم سکھ فیڈریشن )، جیکو لین ٹریسلر (چیئر پرسن آئی ار بی سی )،ڈاکٹر عارف حسین بھٹی(پی آر او ٹو گورنرپنجاب)، میاں مقبول احمد(ممبر پبلک سیفٹی کمیشن  پنجاب)    
کانفرنس کے مقاصد:حضورنبی کریم روف الرحیم ۖ کی ذات اقدس کے حوالے سے مذاہب عالم کوآگاہی دینا،مذہبی منافرت کاخاتمہ،مختلف مذاہب ومسالک کے درمیان افہام وتفہیم کی فضا کو فروغ دینا،غیر اخلاقی قدروں کوچھوڑ کر انسانیت کی اعلیٰ اقدار سے آگاہی دینا۔
کانفرنس کی کاروائی:جشن عید میلاد النبی ۖ کے موقع پرمذاہب عالم کے اسکالرز کی جانب سے حضور ۖ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کیلئے اس تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جناب صدیقی لا ثانی سرکار صاحب نے اپنے بیان میں کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرہ کو تشدد ،ناانصافی ،عدم تحفظ اور غیر اخلاقی اقدارکے بھنور سے نکال کر احترا م انسانیت ،بھائی چارے ،امن و آشتی ،عدل و انصاف ،اور مساوات کی سچی تعلیمات کو اپنا کر حقیقی رفعتوں کی طرف گامز ن ہوا جائے۔ مذہبی منافرت کے خاتمے کے مستقل بنیادوں پر اجتماعی عملی اقدامات کیے جائیں اور مذاہب کے درمیان افہام و تفہیم کی فضاء کو فروغ دیا جائے۔ دیگر مذاہب عالم کے اسکالرز نے حضور نبی کریم ۖ کی شان اقدس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
'' مذاہب عالم کے اسکالرز کی طرف سے صدیقی لاثانی سرکار کوخراج تحسین''
)… موجودہ دور میں بین المذاہب امن ہم آہنگی میں صدیقی لا ثانی سرکار کا کر دار لائق تحسین ہے ( بشپ جو زف کوٹس )
)…ہم بین المذاہب امن اتحاد کو فروغ دینے کے سلسلے میںصدیقی لا ثانی سرکار کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں ۔(فادر آفتاب جیمز پال )
)…صدیقی لا ثانی سرکار اللہ کی قیادت میں انسانیت کا مستقبل بہت روشن اور تابناک ہے اور خوشحال انقلاب آرہا ہے۔(ہندو قائدگرو سکھ دیو سیوا منڈل )
)…لا ثانی سرکار اللہ کے سچے بندے ہیں ان کے خلو ص کی بنا ء پر بلا امتیاز رنگ و نسل اور مذہب و مسلک لو گ امن و سکون حاصل کررہے ہیں
۔(جے پال ڈائریکٹر ہرے راما فائونڈیشن )
)…اوتار کا مطلب ہے ''تار دینے والا ''ہم نے اپنے بڑوں کی پیشین گوئیوں میں ''اوتار ''کی جو صفات پڑھی ہیں وہ تمام لا ثانی سرکار میں دیکھ رہے ہیں میں دعوے سے کہتاہوں کہ وہ ''اوتار ''لا ثانی سرکار کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہیں ۔(ہندو قائدگرو سکھ دیو سیوا منڈل )
)…برصغیر پاک وہند کی پو ری تاریخ میں بین المذاہب اتحاد کے حوالے سے صدیقی لا ثانی سرکار اور ان کے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کر تا ہوں ۔
(ریورنڈ فادر آفتاب جیمز پال )
)…موجودہ دورمیں مسعوداحمد صدیقی لا ثانی سرکار انسانیت کی خدمت میں جس قدر مشغول ہیں شائد ہی کوئی اور ہو ہم صدیقی لا ثانی سرکار کے مشن میں ان کے ساتھ ہیں ۔(کر نل ایل کے ٹریسلر )
)…صدیقی لا ثانی سرکار نے تمام مذاہب و مسالک کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر کے روشن مستقبل کی نوید دے دی ہے ہم آپ کو اس عظیم کام پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔(ماسٹر عنایت جوزف )
)… مسعوداحمد صدیقی لا ثانی سرکار نے بد امنی ،نفرت اور تشدد جیسے اہم موضوعات پر سنجیدہ گفتگو کا اہتمام اور مذاہب عالم کو اکٹھا کر کے جس قومی ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے وہ قابل ستائش ہے ۔(مسز جوئیس روفن جولئیس منسٹر میناریٹیز پنجاب )
)…مسعوداحمد صدیقی لا ثانی سرکار نے مذاہب عالم کو یکجا کرنے کا جو کارنامہ سرانجام دیا ہے اس پر مبارکباد پیش کر تی ہوں لا ثانی سرکار امن و اتحاد کیلئے جو بھی قدم اٹھائیں گے ہم (بہائی کمیونٹی ) ہر طرح سے آپ کے ساتھ تعاون کریں گے ۔(روحیا موفندی سکالر بہائی کمیونٹی پنجاب )
)…حضرت مسعوداحمد صدیقی لا ثانی سرکار وہ کام کر رہے ہیں جو اکثر اس منصب پر فائز افراد نہیں کرتے ۔(ریاض شاہد مذہبی اسکالر بہائی کمیونٹی )
)…صدیقی لا ثانی سرکارنے بین المذاہب امن کانفرنس کا انعقاد کر کے ثابت کر دیا ہے کہ اللہ کے فقیر ہر میدان میں حق کا بول بالا کر تے ہیں ۔(ڈاکٹر منوہر چاند سیکرٹری جنرل مینورٹیز کوارڈینیشن کونسل)
)…لا ثانی سرکار کا آستانہ واحد آستانہ ہے جہاں سے تمام مذاہب کے لو گ فیض پا رہے ہیں ۔(رمیش کمار جے پال،ہندو اسکالر )
)…بے شک صدیقی لا ثانی سرکار عظیم روحانی پیشوا ہیں پو ری دنیا میں پیار ،محبت اور شانتی پھیلا رہے ہیں میں اپنی کمیونٹی اور برداری کی جانب سے ان کی خدمات اور کاوشوں کو سراہنے کے ساتھ ساتھ بھر پور حمایت کا یقین دلاتا ہوں ۔(پنڈت رام ناتھ مہاراج ،شری پنج مکھی ہنومان مندرکراچی )
)…بھیارام انجم(صدارتی ایوارڈیافتہ برائے انسانی حقوق ہندوکمیونٹی)لاثانی سیکریٹریٹ پر مذاہب عالم کوبھی امن کادرس دیاجارہاہے۔
)…شکیل ناز (کرسچین کمیونٹی ،قوال)کرسمس کے موقع پرلاثانی سرکار ہماری خوشیوںمیں شریک ہیں جس سے ہمارے سرفخر سے بلند ہوگئے ہیں۔
)…گروسکھ دیوجی(ہندوقائدسیوامنڈل )اوتار کامطلب ہے تاردینے والا۔ہم نے اپنے بڑوں کی پشین گوئیوں میں اوتار کی صفات پڑھی ہیںوہ تمام کی تمام صدیقی لاثانی سرکار میں دیکھ رہے ہیں ،میں دعوے سے کہتاہوںکہ وہ اوتار لاثانی سرکار کی صورت میں ہمارے سامنے موجودہیں۔
)…فادرآفتاب جیمزپال(کرسچین کمیونٹی )برصغیر پاک وہند کی پوری تاریخ میں بین ا لمذاہب امن اتحا د کے حوالے سے صدیقی لاثانی سرکارکی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔
)…رمیش کمار جے پال(ہندواسکالر،ڈائریکٹر ہرے راما فائونڈیشن )لاثانی سرکار کاآستانہ وہ واحد آستانہ ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگ فیض پارہے ہیں۔
)…روحیا موفیدی(اسکالربہائی کمیونٹی)مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارمذاہب عالم کو یکجاکرنے کاجوکارنامہ سرانجام دیاہے اس پر مبارکبادپیش کرتی ہوںاور امن واتحاد کے اس عظیم مشن میں (بہائی کمیونٹی)ہر طرح سے آپ کے ساتھ تعاون کریگی۔
)…بشپ جوزف کوٹس(کیتھولک بشپ )موجودہ دور میں بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے صدیقی لاثانی سرکار کاکردار لائق تحسین ہے۔
)…جے پال رامے(ہندوکمیونٹی)لاثانی سرکار اللہ کے سچے بندے ہیں،ان کے خلوص کی بناپر بلاامتیاز رنگ ونسل اور مذاہب ومسالک کے لوگ امن وسکون حاصل کررہے
ہیں۔
)…کرنل ایل کے ٹریسلر(قائدکرسچین کمیونٹی)موجود ہ دورمیں صدیقی لاثانی سرکار انسانیت کی خدمت میں جس قدرمشغول ہیں شاید ہی کوئی ہو،ہم اس عظیم مشن میں آپ کیساتھ ہیں۔
)…پاسٹر ذوالفقار(کرسچین اسکالر)صدیقی لاثانی سرکار نے حضرت عیسیٰ  کایوم مناکرعملی نمونہ پیش کرتے ہوئے ہمیں یہ درس دیا ہے کہ سب سے پہلے انسانیت ہے مذاہب بعد میں ہیں۔
)…لارڈ بشپ شمس پرویز(قائد کرسچین کمیونٹی)ہمارے67چرچز (Churches)صدیقی لاثانی سرکار کے اس عظیم مشن میں شامل ہونے کااعلان کرتے ہیں۔
)…پیٹرک جیکب گل (قائد کرسچین کمیونٹی )مسلم مسیح بھائیوں کامل کرکرسمس منانا روشن مستقبل کی نوید ہے۔
)…ڈاکٹر ایلون شہزاد سہوترا(اسکالرکرسچین کمیونٹی)صدیقی لاثانی سرکار وارث الانبیا ء ہیں اور سفیر امن ہیں۔

امن کانفرنس