استحکام پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے کرپٹ عناصر کا احتساب انتہائی ضرور ی ہے۔
26اگست 2012کوتنظیم مشائخ عظام کے اجلاس میں مرشد اکمل صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ انتخابات کی ابھی ضرورت نہیں بلکہ ابھی اور فوری طور پر ملکی نظام کوبہتر کرنااور کرپٹ لوگوںکااحتساب سب سے زیادہ ضروری ہے۔مہنگائی ،بیروزگاری،دہشت گردی،حکمرانوںکی غلط پالیسیوں سے تعلیم اور صحت سمیت تمام محکموںکوتباہی وبربادی سے دوچارکرنیوالوںنے اب عوام کاجینا دوبھرکردیا اب عوام ان کے خلاف اٹھ کھڑی ہواور اپنی طاقت کامظاہرہ کرتے ہوئے یہ نعرہ بلند کرے کہ ''انتخابات نہیں ۔۔۔کرپٹ لوگوںکااحتساب چاہیے ''۔جب تک نظام بہتر اورکرپشن سے صاف ستھرانہیں ہوتا اس وقت تک انتخابات کاکوئی فائدہ نہیں ہے۔یہ کام صرف اور صرف عدلیہ اور فوج ہی سرانجام دے سکتے ہیں۔آپ نے مزیدفرمایا کہ اسلام کے امیج کوبہترکرنے اور استحکام پاکستان کے خواب کوشرمندہ تعبیر کرنے کیلئے یہ انتہائی ضروری ہوگیا ہے کہ کرپٹ عناصر کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے چاہے ان کاتعلق کسی بھی پارٹی سے ہو۔ایسے کرپٹ مافیھ کوفوری طورپرنہ صرف سزادی جائے بلکہ انہیں نااہل بھی قرار دیاجائے ۔ لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے تاکہ ملکی معیشت کوبہتر کیاجاسکے۔اس کام کیلئے جتنا بھی وقت درکارہے اس کی پرواہ نہ کی جائے ،الیکشن احتساب کے بعد بھی ہوسکتے ہیں۔