''روحانی تربیتی نشست بسلسلہ محفل میلاد پاک ومسیحی کمیونٹی کو ایسٹر پر مبارکباد''

 بمقام :  لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد         زیر اہتمام :  بین المذاہب امن اتحاد پاکستان
زیر صدارت:   صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان ،امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)
تربیتی نشست کے شرکاء  :  مشائخ عظام میں پیر محمد صادق چشتی (ساہیوال)حاجی محمد افتخار (سعودی عرب)پیر طریقت لیاقت علی نقشبندی،پیر طریقت رانا محمد طاہر نقشبندی،پیر احسان الحق ساجد معصومی ،پیر صوفی محمد رمضان چشتی قادری کے علاوہ پنجاب بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد بشمول مسیحی برادری کے اس میں شرکت فرمائی۔
روحانی تربیتی نشست کے مقاصد  :  عوام الناس میں شعور بیدار کرنا تا کہ مختلف عقائد رکھنے کے باوجود لوگوںکے دلوں میں ایک دوسرے کیلئے پیار،محبت اورامن کے جذبات پروان چڑھ سکیں۔لوگوںکو شرپسندی کے بدترین اثرات سے بچانے کی تربیت دینا،ایسے طریقہ کار سمجھانا کہ جہاںبھی یہ لوگ جائیں وہاں امن ،پیار،محبت کوفروغ ملے نہ کہ فرقہ واریت ،دہشت گردی یا شرپسندی کو۔ایک دوسرے کے عقائد کو سمجھنے اورسمجھانے کی تربیت دینا تاکہ راہ حق کی نہ صرف تصدیق ہوبلکہ اس پر دائمی استقام بھی نصیب ہواوردنیا کیساتھ ساتھ آخرت میں بھی کامیابی مقدر بنے۔
صدیقی لاثانی سرکارصاحب اوردیگر کے خطابات:
صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان )نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام انبیاء کرام  نے دنیا کو امن و آتشی اور محبت کا درس دینے کے ساتھ ساتھ انسانیت کا بھی درس دیا اور حقیقی معنوں میں انسان کہلوانے کا حق دار ہی وہی ہے جو امن وآتشی اور محبت کو فروغ دینے والا ہو اور اس کے اندر انسانیت کا جذبہ ہو سب سے پہلے انسانیت ہے بعد میں مذاہب یا مسالک ہیں ہمیں تو اپنے آقاء کل ۖ کی حیات طیبہ پر عمل کرتے ہوئے تمام دنیا کے لوگوںکو پیار محبت کا درس دنیا ہے آج مسیحی برادری اپنے مقدس دن (ایسٹر)کو منا رہے ہیں تو اس کو منانے کا مطلب بھی وہی ہے کہ ساری دنیا میں پیار ،امن اور سلامتی کو فروغ دیا جائے ۔ہمیں اپنے تمام اختلافات بھلا کراور ایک پلیٹ فارم پر بیٹھ کر صرف امن و سلامتی کی بات کرنی چاہیے۔صدیقی لاثانی سرکار نے ملک وملت کی سلامتی ،خوشحالی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا فرمائی
 مسیحی راہنماماسٹرعنایت جوزف نے اپنے بیان میں کہاکہ صدیقی لاثانی سرکار بین المذاہب امن اتحاد کے حوالے سے جو کام کر رہے ہیں موجودہ دور میں اس عظیم کام کی وجہ سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ واقعی صدیقی لاثانی سرکار موجودہ دور کی ایسی عظیم المرتبت شخصیت ہیں جو اپنے آقاء نبی کریم روف الرحیم ۖ کی کامل و اکمل پیر وی کرتے ہوئے تمام دنیا کو عشق مصطفی ۖ کی نورانی تعلیمات سے روشن فرمار ہے ہیں اور آپ سرکار نے تمام مذاہب و مسالک کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر کے روشن مستقبل کی نوید سنا دی ہے ۔اوراب ہم یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ آنے والا دور پوری دنیا میں امن و سلامتی اور خوشحالی کا دور ہوگا۔ہمیں سرکار کے پاس آکر امن و سکون اور محبت کا درس مل رہا ہے ہمیں اقلیتوں کو اکثریت کے برابر کا مقام دیا جارہا ہے ۔ہم مسیحی برادر ی تمام امت مسلمہ کو جشن عید میلاد النبی ۖ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ہم امن و سلامتی اور محبت کے پیغام کو پھیلانے جیسے عظیم کام پر صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کوزبردست خراج تحسین بھی پیش کرتے ہیں ۔اور مسیحی برادری کی طرف سے چئیرمین بین المذاہب امن اتحاد صدیقی لاثانی سرکار کو اپنے مکمل تعاون اور تائید کی حمایت کا یقین دلاتے ہیں ۔

ایسٹر