ایسٹر کے موقع پر (بشپ آف فیصل آباد)کے نام خصوصی پیغام

مورخہ:  8اپریل   2012بمقام :  لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد     زیر اہتمام :  بین المذاہب امن اتحاد پاکستان     خصوصی تعاون :  تنظیم مشائخ عظام پاکستان
پیغام بھیجنے والی شخصیت:   صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان )
پیغام بنام:  بشپ جوزف کوٹس صاحب (بشپ آف فیصل آباد کیتھولک چرچ ریلوے روڈ)
پیغام بھیجنے کامقصد:  ایسٹر کے اس پرمسرت موقع پرہماری جانب سے مسیحی بہن بھائیوں کیلئے خوشیوں اور نیک تمنائوںکو قبول فرمائیں!سب سے بڑا مقصد یہ تھا کہ اہل کتاب ہونے کے ناطے سے ہماری خوشیاں سانجھی ہیں۔ایک دوسرے کے خوشی اورغمی کے تہواروںکو منانے سے بھی آپس میں محبت کوفروغ ملتاہے،یہی اس پیغام کا سب سے بڑا مقصد تھاکہ ہمارا آپس میں ایک دوسرے کیساتھ دیرپاامن پر مبنی تعلقات استوار ہوں تاکہ ہم استحکام پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرسکیں۔
بین المذاہب امن اتحاد پاکستان ،تنظیم مشائخ عظام پاکستان اپنے مسیحی بہن بھائیوں کی ہر خوشی میںشامل ہے ۔اللہ پاک ہم سب کومل کرپیار اور محبت سے امن کے پیغام کوپاکستان سمیت پوری دنیا میںپھیلانے کی توفیق عطافرمائے ۔تمام الہامی مذاہب امن ومحبت کے پیامبر ہیں ۔اس لئے مذاہب عالم کی معتبرشخصیات کی ذمہ داری ہے کہ آپس میںاتحاد ویگانگت سے وطن عزیز پاکستان کوامن وآشتی کاگہوارہ بنانے ور عالمی دنیا میں بھی اس کے گرتے ہوئے امیج کوبہترکرنے میں اہم کردار اداکریں ۔
خدا وند قدوس ہم سب کاحامی وناصرہو!      آمین !
دعاگو !
صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار
)…چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان     )…امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان     )…چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن

ایسٹر