بین المذاہب امن کانفرنس '' حسین سب کے''


 28فروری 2003ء   بمقام :  جناح ہال لاہور        زیر اہتمام: انٹرر یلجیس پیس کو نسل ،بین المذاہب امن اتحاد ، تنظیم مشائخ عظام پاکستان
زیر صدارت: صو فی مسعود احمد صدیقی لا ثانی سرکار( چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان،امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)
مہمانان گرامی :کامل علی آغا(سینیٹر و چیف کوارڈینیٹر وزیر اعلی پنجاب )، رانا اعجاز احمد خان (مشیر وزیر اعلی پنجاب )، فاروق امجد میر (ڈسٹرکٹ نائب ناظم لاہور ) کرنل ایل کے ٹریسلر(صدر مسلم مسیحی اتحاد پاکستان )، ڈاکٹر منوہر چاند (ہندو کمیونٹی)، ڈاکٹر ندیم الحسن گیلانی(شیعہ مکتبہ فکر )و دیگر مکاتبِ فکر کے معززین
کانفرنس کے مقاصد: کانفرنس کا مقصد ماہ محرم الحرام میں مختلف مکاتب فکر کے علما اور مذاہب کے درمیان افہام تفہیم کا فروغ تھا۔ کانفرنس میں سینکڑوں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں محرم الحرام کے موقع پر امن عامہ کے حوالے سے سیکورٹی کے انتظامات اور مجالس میں کسی ناخوشگوار واقعات کے خاتمے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔مقررین نے شرکاء کو امن عامہ سے متعلق حکومتی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ تقریب کے آخرمیں ملک وملت کی بہتری کے لئے دعا کی گئی ۔

امن کانفرنس