''کاروان امن ''کی بین المذاہب امن اتحاد پاکستان کے ہیڈآفس (فیصل آباد)پر آمد
مورخہ: بمقام: لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد زیر اہتمام : بین المذاہب امن اتحاد پاکستان وبین المذاہب کاروان امن
زیر صدارت: صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (چیئرمین بین المذاہب امن اتحا دپاکستان،امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان ،چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن)
کاروان امن کا سفر: رحیم یارخان سے شروع ہوکر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ہوتے ہوئے آستانہ عالیہ لاثانیہ فیصل آباد پر اختتام پذیرہوا۔
کاروان امن کی قیادت : اس ''کاروان امن'' کی قیادت ایکشن ایڈ پاکستان کے نمائندے محسن حمید ڈار نے فرمائی ۔
مہمانان گرامی : رائو ظفر اقبال ،فادریعقوب یوسف،گروسکھ دیوجی ،رمیش کمار جے پال،پردیپ سنگھ،عنایت جوزف،صاحبزادہ سید فضل الرحمن ابوالعلائی(کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان پنجاب) ،صوفی محمد عبدالمجید نقشبندی ضلعی کوارڈینیٹر رحیم یار خان ،محمد اقبال ضلعی جنرل سیکرٹری رحیم یار خان،حاجی سعید احمد تحصیل صدر لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن لیاقت پور،رشید احمد امیر حلقہ شہر لیاقت پور سمیت ''امن یاترا''میںشامل دیگر مہمانا ن گرامی نصرت شیخ نمائندہ ایکشن ایڈ پاکستان (اسلام آباد)، مولانا مقصود احمد مسلم اسکالر،لیکچرار عبداللہ بن مقصود،عبدالرب فاروقی ایگزیکٹو ڈائریکٹر جاگ ویلفیئرٹرسٹ رحیم یار خان ،رمضان جعفری جنرل سیکرٹری ٹیچر بزم فرید رحیم یار خان ،ڈاکٹر محمد جمیل ،غلام نازک فریدی عربی ٹیچر و ممبر بزم فرید ،عظمیٰ ستار کمیونٹی ممبر ،نسیم فریدی گلوکار پاکپتن شریف ،موسیقار محمد حنیف پاکپتن شریف ،مظہر حسین نمائندہ اعوان دوست فائونڈیشن بھکر ،مس بشریٰ علوی کمیونٹی ورکربھکر ،قاری محمد یوسف امام مسجد،مس نرگس مشرف ،مس شبانہ نذیر ،خوشی بھٹی ،مس کرن فرانسس ٹوبہ ٹیک سنگھ ،مس کیمی کلائیمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ ،پرائسٹ کامران،پریتم داس بالاج رپورٹر روزنامہ ایکسپریس رحیم یارخان ،راجو لال،ہزاری لال،کھیتہ لال،مس شرمیتی بھاٹیا ،مس شمی مائی ،گلوکار ناول ناتھ،گلوکارہ مس پردرسن،ہارمونینسٹ کرشن داس بھاٹ ،بھورا رام ،وقاص شاہ اور محبوب ،پردیپ سنگھ اروڑاشامل تھے ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی طرف سے پیر طریقت لیاقت علی نقشبندی ،پیر طریقت احسان الحق معصومی، پیر طریقت ڈاکٹر محمد انور نقشبندی ،پیر طریقت مشتاق احمد صدیقی ،پیر حافظ فریادعلی ،پیر مختار احمد نقشبندی ،پیر اعجاز احمد بابا جی سرکار ، ڈاکٹر ذوالفقار علی گل جنرل سیکرٹری لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹر نیشنل ،ایم ٹی طائر چیف ایڈیٹر ماہنامہ لاثانی انقلاب انٹر نیشنل،افتخار اقبال مینیجنگ ایڈیٹر ، محمد حامد رضا رپورٹر، عبدالقیوم نقشبندی ،فرحا ن احمد نقشبندی،مظہرعباس (میڈیاسیکرٹری) سمیت کثیر تعداد میںروحانی سماجی اور بین المذاہب امن اتحاد کے کارکنان نے شرکت کی۔
تقریب کا مقصد: بین المذاہب امن اتحاد کے جاری اس شا ندار سفر کو مزید استحکام بخشتے ہوئے مذاہب عالم کے رہنمائوں (کاروان امن)کواپنے سلسلہ عالیہ لاثانیہ کے ہیڈ آفس پر مدعو کرکے عوام الناس کویہ شعوروآگہی دیناتھی کہ سب سے پہلے انسانیت ہے ،مذاہب بعد میں آتے ہیں،ایک دوسرے کے پاس آنے اورجانے سے مل بیٹھنے سے نفرتیں محبتوںمیں تبدیل ہوجاتی ہیں،محبت ،امن اورہم آہنگی کے پیغام کوتقویت دینے کیلئے ہی صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے اپنے ہاں کرسچین کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کو مدعو کر کے اور ان کی مہمان نوازی کا شرف حاصل کرکے اپنے آقا ۖ کی سنت مبارکہ کو زندہ کیا ۔تقریب کاایک اورمقصد یہ تھا کہ پوری دنیا کو بتا تا تھا کہ پاکستان میں اس طرح کے بھی مدارس موجود ہیں جہاں سے تمام انسانیت کے لئے امن و آشتی اورپیار اور محبت کا بھی درس مل رہا ہے۔
پروگرام کی کاروائی: نقیب محفل نے کاروان امن کے شرکاء کو بتایا کہ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار افہام و تفہیم اور اعتماد و یگانگت کی فضاء کو قائم رکھنے کے لئے گزشتہ کئی سالوں سے ہر سطح پر شرپسندی ، تعصب اور ناانصافی کے خاتمہ کے لئے عملی طور پر کو شاں ہیں۔ 1998ء میںآپ نے عالمی تناظر کی روشنی میں مسائل کے حل کے لئے پاکستان میں پہلی مرتبہ بین المذاہب ہم آہنگی کانظریہ پیش کیا اور مختلف مذاہب اور مسالک کے افراد کو دعوت فکر دی۔ 1999 ء تک مختلف خطوط اور مراسلوں کے ذریعے حکومت وقت کو دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے تجاویز ارسال کیں۔ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے حکومت کی توجہ واضع قانون سازی کی طرف مبذول کروائی ۔مذاہب کی اہمیت ،رواداری وبرداشت کی مکمل پاسداری اور مذہبی آزادی کو فر وغ دے کر مذاہب کو قریب لانابین المذاہب امن اتحاد پاکستان کا روشن کارنامہ ہے اور قیام امن کے لیے اس عملی تحریک میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے اور بین المذاہب امن اتحاد پاکستان کا قافلہ اپنے مشن پر گامزن ہے۔
اسی سلسلہ کی ایک اور کڑی عالمی روحانی انقلاب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں ممدومعاون ثابت کرنے کیلئے بین المذاہب امن اتحاد پاکستان کے ہیڈ آفس فیصل آباد میں مذاہب عالم کابین المذاہب امن ہم آہنگی کا شاندار اورتاریخی مظاہرہ دیکھاگیا۔بین المذاہب امن اتحاد پاکستان کے پلیٹ فارم پر''بین المذاہب امن یاترا(کاروان امن) ''قافلے میں شامل مذاہب عالم کے مقتدر شخصیات کا پروقار استقبال کیا گیا جس میں پنجاب بھر کے مذاہب عالم (ہندو،سکھ، عیسائی)کمیونٹی کے اہم اسکالرزمختلف مکاتب فکر کے علماء کرام سمیت شعبہ صحافت ،تعلیم وتدریس ،فنون لطیفہ اور انسانی حقوق کے اداروں کے نمائندگان اور جید مشائخ عظام نے شمولیت فرمائی۔رحیم یارخان سے شروع ہوکر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ہوتے ہوئے آستانہ عالیہ لاثانیہ فیصل آباد پر اختتام پذیرہوا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان پنجاب کے کوارڈینیٹرنے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور بین المذاہب امن اتحاد کے جاری شاندار سفر پر روشنی ڈالی ۔
صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکارصاحب (چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان )نے اپنے خطاب میںکہا کہ اللہ ورسول ۖ کی نظر رحمت سے بہت جلد پوری دنیا میں امن وآشتی کا دور دورہ ہوگا ۔
دیگر مقررینمیں رائو ظفر اقبال ،فادریعقوب یوسف،گروسکھ دیوجی ،رمیش کمار جے پال،پردیپ سنگھ،عنایت جوزف،محسن حمید ڈارنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ آج قیام امن کے لئے مستقل بنیادوں پر متحد ہوکرعملی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے ۔تمام مذاہب انسانوں کی بھلائی کا درس دیتے ہیں ۔شرکائے کاروان امن کے قائد محسن حمید ڈار نے صدیقی لاثانی سرکار کا شکریہ ادا کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور قیام امن کے لئے صدیقی لاثانی سرکار کی جاری شاندار کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورآپ کی قیادت پر مکمل اعتمادکا اعلان کرتے ہیں ۔تقریب کے آخر میں کاروان امن کے شرکاء نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر صدیقی لاثانی سرکار کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔