شہدائے افواج ، پاک فوج اور آئی ایس آئی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے عظیم الشان "پر امن احتجاجی ریلی"
سید جنرل پرویز مشرف سمیت کوئی بھی جنرل غداری کا مرتکب نہیں (امیر تنظیم مشائخ و عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار)
زیر صدارت :امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان، قائد روحانی انقلاب مرشد اکمل صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار
ملک پاکستان کو اس وقت بے شمارخارجی وداخلی خطرات درپیش ہیں۔ ان حالات میں ایک مخصوص طبقہ جان بوجھ کر افواج پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی گھنائونی سازش میں ملوث ہے اور ہر موقع پر اور ہر سطح پر افواج پاکستان پر جھوٹی الزام تراشی کی جارہی ہے۔
اس سلسلہ میں پاک فوج، شہدائے افواج اور آئی ۔ ایس ۔ آئی کی عظمت اور جرات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے زیر صدارت امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان ، قائد روحانی انقلاب ، مرشد اکمل صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار مورخہ27اپریل 2014ء بروز اتوار بوقت 2بجے دوپہر ناصر باغ تا دربار اقدس حضرت داتا گنج بخش عظیمالشان پر امن احتجاجی ریلی کا انعقاد ہورہا ہے۔ جس میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ، تمام مذاہب کے دینی رہنما اور عوام الناس کی کثیر تعداد شریک ہو گی ۔ اس ریلی میں آپ کو اور آپ کے ادارے کو شرکت کی دعوت ہے۔ آپ سے التماس ہے کہ میڈیا کورریج کے لئے دوپہر 3بجے تشریف لائیں۔