پیر طریقت صوفی حافظ محمدیاسین سلطانی صاحب سے ملاقات(کراچی)
مورخہ یکم اپریل2015 کوتنظیم مشائخ عظام پاکستان کے چار رکنی وفد ( پیر طریقت امجد مسعودصاحب، محمد یامین صاحب،محمد علی صاحب،نبیل احمد صاحب ) نے پیر طریقت صوفی حافظ محمدیاسین سلطانی صاحب سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔جس میں تنظیم کے وفد نے صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کا تعارف کروایا اور تنظیم مشائخ عظام، بین المذاہب امن اتحادپاکستان اور لاثانی ویلفئیرفائونڈیشن کے مشن سے بھی آگاہ کیا۔
پیر صاحب نے قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہارکیا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں ملکی معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔