تمام سیاسی پارٹیوں سےوابستگیاںختم عوامی انقلاب مارچ کی بھرپور ہمایت
ہم مظلوموںکےساتھ ہیں ظالموں کے ساتھ ہرگز نہیں۔امیر تنطیم مشائخ عظام پاکستان
(ن ) لیگ کے کارکنان ،ووٹران ،سپوٹران (ن) لیگ سے بیزار
تنظیم مشائخ عظام پاکستان ،بین المذاہب امن اتحاد پاکستان ،لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل میں شامل سینکڑوں مشائخ اپنے لاکھوں عقیدت مندان اور مریدین سمیت ،مذاہب و مسالک کے رہنما ،لاکھوں کمیونٹی ورکرزحکومت پاکستان کی سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ظلم وبربریت اور FIR درج کروانے پر مکمل بے حسی اور الیکشن 2013 ء میں حا لات و واقعات کے پیش نظر پاکستان بھر سے اپنی سیاسی وابستگیاں اور ہمدردیاں پاکستان مسلم لیگ (ن) سے مکمل ختم کرنے کا اعلان ا ور علامہ ڈاکڑ طاہر القادری صاحب کے موقف کی مکمل حمائیت اور تائید کا اعلان کرتے ہیں۔اگر ابھی بھی حکومت وقت نے اپنی روش نہ بدلی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا تو پورے پاکستان سے کروڑوں کی تعدا د میں عوام سڑکوں پر سراپا احتجاج ہوں گے۔ اسلام آباد میں شامل انقلاب مارچ کے شرکاء اکیلے نہیں ۔پاکستان کی کروڑوں عوام ان کے ساتھ ہیں ۔