جلسہ ''یومِ اقلیت''
اقلیتی تنظیم (PMA) نے جلسہ کا انعقاد کیا جس میں چئیر مین بین المذاہب امن اتحاد جناب ''حاجی صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب'' اور ''صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی صاحب ''نے خصوصی دعوت پر شرکت کی.
11 اکست 2015 کو پاکستان مینارٹیز الائنس (PMA) کے زیر اہتمام ''یومِ اقلیت'' کے سلسلہ میں جلسہ منعقد کیا گیا ۔ جس میں چئیر مین بین المذاہب امن اتحاد جناب ''حاجی صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب'' اور ''صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی صاحب ''نے PMA کی خصوصی دعوت پراپنے سینکڑوں عققیدت مندوں کے ہمراہ شرکت کی۔ جلسہ کے آغاز میں ''صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی صاحب '' نے ''حضرت عیسی ''کی شان میں کلام عقیدت پڑھا اس کے بعد چئیر مین بین المذاہب امن اتحا د جناب ''حاجی صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب'' نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوے فرمایا کہ اسلام اقلیتوں کو مکمل آزادی دیتا ہے کہ وہ جیسے چاہیں زندکی بسر کریں ،' انسانیت پہلے ہے۔۔۔ مذاہب بعدمیں ' اسلام انسانیت کا ددرس دیتا ہے۔ ہم اقلیتوں کے حقوق کے لئے آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔آپ نے خطاب کے آخر میں ملک پاکستان کے امن اور سلامتی کے لیے دعا فرمائی