تنظیم مشائخ عظام میں شمولیت
لاثانی سیکرٹریٹ پر امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان جناب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی پیر سید محمد رشید انور شاہ گیلانی المعروف شاہ جی سے ملاقات ہوئی۔ جو کہ رانا ٹاؤن لاہور پیر طریقت محمد راشد نقشبندی (کوآرڈینٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )کیساتھ تشریف لائے تھے۔جسمیں ملکی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا ۔پیر سید محمد رشید انور صاحب نے فروغ اسلام ،فرقہ واریت کے خاتمہ اور دہشت گردی کیخلاف کی جانیوالی خدمات کو سراہتے ہوئے امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان جناب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا،اور صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے جاری امن مشن میں اپنے بھر پور تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کروائی ،اور تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی گزشتہ 18 سالہ خدمات کوسراہتے ہوئے اسمیں شمولیت کا اعلان کیا۔