صاحبزادہ پیر سید عزیر عبداللہ شاہ صاحب (سجادہ نشین آستانہ عالیہ قادر بخش شریف کمالیہ)سے ملاقات
لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد سے پیر الطاف حسین نقشبندی (کوآرڈینٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )،رانا محمد احسان نقشبندی، محمد ریحان نقشبندی ،محمد رمضان نقشبندی اوررانا محمد جنید نقشبندی پر مشتمل وفد نے چینچل والا فیصل آباد میں صاحبزادہ پیر سید محمد عزیر عبداللہ شاہ صاحب سے ملاقات کی۔جسمیں موجودہ ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔اور مستقبل میں امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان جناب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کے جاری فلاحی وامن مشن میں آستانہ عالیہ قادربخش شریف کمالیہ کی جانب سے صاحبزادہ پیر سید محمد عزیر عبداللہ صاحب نے اپنی بھر پور معاونت اور تعاون کی یقین دہانی دلائی۔