گلشن اقبال پارک میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں- صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار
دہشت گردی کیخلاف اس جنگ میں حکومت کو پاک افواج کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے،حملہ نیشنل ایکشن پلان کو ناکام بنانے کی سازش ہے۔ہنگامی اجلاس سے خطاب
گلشن اقبال پارک میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ حملہ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار
دہشت گردی کیخلاف اس جنگ میں حکومت کو پاک افواج کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے،حملہ نیشنل ایکشن پلان کو ناکام بنانے کی سازش ہے۔ہنگامی اجلاس سے خطاب
فیصل آباد( )لاہور گلشن اقبال پارک میں خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان،چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ نیشنل ایکشن پلان کو ناکام بنانے کی سازش ہے ،جسے ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔دہشت گردی کیخلاف اس جنگ میں حکومت کو پاک افواج کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے ۔ آ پ نے کہا کہ گلشن اقبال پارک میں موثر سیکیورٹی نہ ہونا ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اب تک ہزاروں معصوم جانیں دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکی ہیںمگر پاک افواج نے جس بہادری سے طالبان کیخلاف آپریشن ضرب عضب میں کامیابی حاصل کی اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کوتباہ کیا اس کی مثال نہیں۔مگر ابھی بھی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو اپنی کمزوریوں کودور کرنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس کے اختتام پر آپ نے ملک و قوم کیلئے دعا فرماتے ہوئے کہاکہ اللہ و رسول ۖ ہمارے وطن عزیز کی حفاظت فرمائیں اور شر پسند وکرپٹ عناصر اور دہشت گردوں کو انکے انجام تک پہنچائیں۔(آمین)