12 اکتوبر کو علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ’’عوامی انقلابی جلسے ‘‘میں بھر پور شمولیت کا اعلان
عوام الناس کو اپنی نسلوں کے مستقبل کیلئے نیک اور مخلص حکمرانوں کے حق میں فیصلہ کرنا ہو گا۔صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار
ضلع ٹوبہ اورگوجرہ کی عوام لاثانی سرکار کے آوازپر جلسے میں بھر پور شرکت کریں گے۔پیر آف گوجرہ احسان الحق معصومی نقشبندی
فیصل آباد کی عوام 12 اکتوبر کو اپنی رائے کا اظہار کرے گی۔پیر لیاقت علی نقشبندی
سمندری ،ڈجکوٹ اور رجانہ کے لوگ لاثانی سرکار کے اعلان پر عوامی جلسے میں بھر پور شرکت کریں گے۔پیر حاجی محمد افتخار نقشبندی (سمندری)
فیصل آباد کی کرسچین کمیونٹی قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کیساتھ ہے۔لارڈ بشپ شمس پرویز
گزشتہ روز تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ پیپلز کالونی نمبر 2 فیصل آباد میں اہم اجلاس منعقد ہوا ،جسکی صدارت امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان،چےئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان ،چےئرمین لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ انٹرنیشنل صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے کی،اجلاس میں مرکزی مجلس شورٰی نے فیصل آباد میں منعقد ہونے والے 12 اکتوبر کے علامہ ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کے عوامی انقلابی جلسے میں بھر پور شمولیت کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ٹوبہ ،گوجرہ ،سمندری ،رجانہ ،ڈجکوٹ ،ننکانہ صاحب اور فیصل آباد سمیت دیگر علاقوں کے درجنوں مشائخ عظام نے شرکت کی ،اور اپنے امیر صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کو اپنی اور اپنے مریدین و عقیدت مندان سمیت بھر پور حمائیت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے کہا کہ پاکستان کی عوام کو اپنی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے نیک اور مخلص حکمرانوں کا چناؤ کر کے ان کے حق میں فیصلہ کرنا ہوگا۔گزشتہ کئی سالوں سے جاری سیاسی بھیڑ چال اب ختم ہونی چائیے،موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کی معیشت ، خوشحالی اور ترقی کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے،ملک میں لاقانونیت ،فرقہ ورایت اور اقربا پروری جیسی خون آلود بیماریاں جنم لے چکی ہیں۔جن کا خاتمہ انتہائی ناگزیر ہو گیا ہے ،اور اب وقت ہے کہ ہم سنجیدگی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کیلئے نیک ،مخلص ،دیانتدار اور انبیاء کرامؓ ،آل بیت اطہارؓ، ازواج مطہراتؓ، صحابہ کرامؓ اور اولیاء کرام ؒ سے سچا عشق و محبت کرنے والے حکمرانوں کا انتخاب کریں۔اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے پیر آف گوجرہ پیر احسان الحق معصومی نقشبندی صاحب نے کہا کہ اپنے امیر صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ٹوبہ اور گوجرہ کی عوام ،ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کے جلسے میں بھر پور شرکت کرے گی ۔سمندری سے تشریف لائے پیر حاجی محمد افتخار نقشبندی صاحب نے کہا کہ سمندری ،رجانہ ،ڈجکوٹ کی عوام نے اپنی تمام تر حمائیت اور سیاسی ہمدردیا ں لاثانی سرکار کے نام کر دی ہیں اور 12 اکتوبر کے جلسے میں تاریخی شمولیت سے نام نہاد حکمرانوں کے سر شرم سے جھک جائیں گے۔پیر لیاقت علی نقشبندی نے کہا کہ اتوار کو فیصل آباد کی عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ دے دیں گے،اور لوگوں کی کثیر تعداد صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے حکم پرانقلابی جلسے میں شرکت کریں گے۔کرسچین کمیونٹی کیجانب سے نمائندگی کرتے ہوئے لارڈ بشپ شمس پرویز نے کہا کہ فیصل آباد کی کرسچین کمیونٹی لاثانی سرکار کی بھر پور حمائیت کرتی ہے،اور کرسچین کمیونٹی کو جتنا تحفظ تنظیم مشائخ عظام پاکستان نے دیا کسی تنظیم یا ادارے نے نہیں دیا ہے۔ہم لاثانی سرکار کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنی کمیونٹی کی جانب سے انقلابی جلسے میں بھر پور شرکت کریں گے۔ضلع بھر سے تشریف لائے ہوئے دیگر علماء مشائخ نے بھی اپنے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کو اپنے مکمل تعاون اور حمائیت کی یقین دہانی کروائی ۔جن میں بالخصوص پیر مختار احمد نقشبندی ،پیر رانا محمد طاہر،پیر حافظ فریاد احمد قادری نقشبندی ،پیر حاجی محمد افضل ،پیر محمد اعجاز المعروف بابا جی سرکار،پیر تاج محمد ، پیر محمد خالد حنیف نقشبندی ،پیر عتیق الرحمٰن ،پیر مشتاق احمد صدیقی ،خلیفہ جی نذیر حسین،خلیفہ جی محمد ناصر علی گل وغیر ہ شامل ہیں۔