عالمی امن کو تباہ کرنے کی کوشش

20اکتوبر2012ء کو آستانہ عالیہ پر روزنامہ پاکستان کے فورم میںصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدیقی لاثانی سرکار نے فرمایا کہ امریکی پادری نے گستاخانہ اور شرانگیز فلم بنا کرایسی ناپاک جسارت کی ہے جس سے عالمی امن کوشدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔اس حوالے سے مذاہب عالم کے رہنمائوں کوعالمی امن تباہ کرنے کی سازشوںکوبے نقاب کرنے کیلئے عالمی سطح پر عملی اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔