کرپٹ عناصر کا احتساب کرکے انہیں سخت سزائیں دیکر نااہل قراردینا ہی ملکی بحرانوںکا واحد حل ہے۔
5جولائی 2012کوسالانہ کنونشن منعقدہ پہاڑی گرائونڈمیں صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ کرپٹ عناصر کیخلاف اور استحکام پاکستان کیلئے مذاہب عالم (ہندو،سکھ،عیسائی،بہائی )کمیونٹیز کی طرف سے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی بھرپور تائید وحمایت کرنے پر ان کاشکریہ اداکرتاہوں۔ ملکی سیاسی پارٹیوں نے عوام کیساتھ جھوٹ ،رزق حرام،بہتان بازی اورکرپشن کے ذریعے شدید بحرانوںمیں مبتلا کردیا ہے۔غربت ،بیروزگاری،قتل وغارت،کرپشن،لوٹ ماراوردہشت گردی جیسے بحرانوںنے عوام کوشدید ذہنی اذیت کیساتھ ساتھ خودکشیاں کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ہم عدلیہ اور فوج سے ایک بار پھر یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ملکی بہتری کیلئے یہ دونوں ادارے فوری طور پر ذمہ دار کرپٹ عناصرکیخلاف فوری ایکشن لیں،روزانہ کی بنیادوںپر ان کیخلاف فیصلے ہوں چاہے ان کاتعلق کسی بھی سیاسی پارٹی سے ہو،ان کرپٹ عناصر کاجلد ازجلدکڑا احتساب اوران کے اثاثے ضبط کئے جائیں اور انہیں نااہل قرار دیکر سزائیں دی جائیں ملک کوبحرانوںسے بچانے کایہی واحدحل ہے۔
پاکستان میں گستاخ صحابہ کرام،امہات المومنین اوراولیاء اللہ کے منکروںکیخلاف بھرپور ایکشن لیاجاناچاہیے۔ ایسے بے ادبوںاور گستاخوں کاکھوج لگاکران پر مقدمات درج کروائے جائیں۔