بلا امتیازمذاہب ومسالک انسانیت کی تعلیم کاپرچارکرنا مشائخ کاطرہ امتیا ز رہاہے۔
18مئی 2012کو تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے اجلاس میں صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ ہم نے گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان سمیت بیرون ممالک پاکستانیوںسے ملک کوترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن اورموجودہ سیاسی صورتحال کوبہتر کرنے کے حوالے سے رائے طلب کی تھی کہ عوام الناس ملکی صورتحال کوبہترکرنے کیلئے اپنی رائے دے کہ کونسی سیاسی ،مذہبی ،روحانی تحریک یاپارٹی اسلام اور ملک وملت کی سلامتی اور استحکام کے راستے پر گامزن کرسکتی ہے ۔اس سروے کیمطابق ہم پاکستان سمیت بیرون ممالک سے بھی پاکستانیوںسے رائے طلب کی تھی ،سروے مکمل ہوتے ہی حتمی نتائج بھی سامنے آگئے ہیں ،جن کے مطابق عوام الناس کی اکثریت نے مشائخ عظام کے حق میں فیصلہ کردیا ہے کہ ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کیلئے مشائخ عظام اہم کردار اداکرسکتے ہیں،آئندہ انتخابات میں مشائخ عظام آگے آئیں اور ملک کی باگ ڈور سنبھالیںچونکہ مشائخ عظام کاتعلق ظاہری وباطنی طور پر اللہ ورسولۖ سے ہوتاہے اور حقیقی عوامی نمائندے بھی مشائخ عظام ہی ہوتے ہیںجوبلاامتیازمذاہب ومسالک انسانیت کی تعلیم کاپرچارکرنامشائخ کاطرہ امتیاز رہاہے۔اس لئے مشائخ عظام عوامی خدمت کافریضہ بھی بڑے احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہیں۔
سلیبس سے حضورﷺ ،امہات المومنینؓ ،صحابہ کرامؓاوراولیا ء کرام سے متعلق اہم اسلامی مضامین نکالنا اسلام اورپاکستان سے غداری ہے،حکومت کووارننگ دی جاتی ہے اگر اس گھناؤنی سازش کیخلاف کاروائی نہ کی گئی تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی۔صدیقی لاثانی سرکار