حضور نبی کریم ۖ کی شان اقدس میںایسی گستاخانہ حرکت سے عالمی امن اوربین المذاہب ہم آہنگی کیلئے جاری کاوشوںکو شدید دھچکالگاہے۔

15ستمبر2012کومجلس شوریٰ کے اجلاس میں صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ حضور نبی کریم ۖ کی شان اقدس میںایسی گستاخانہ حرکت سے عالمی امن اوربین المذاہب ہم آہنگی کیلئے جاری کاوشوںکو شدید دھچکالگاہے۔ دنیا کاکوئی بھی مذہب کسی خاص اور برگزیدہ شخصیت تو کیا عام شخص کی توہین اور گستاخی تک کی اجازت نہیں دیتا۔پاکستان سمیت اسلامی ممالک میں موجود اقلیتوں کیساتھ مسلمانوں کاحسن سلوک بانی اسلام ۖ کی سنہری تعلیمات کامرہون منت ہے۔مذاہب عالم کیلئے یہ عملی درس کہ'' اسلام امن کامذہب ہے ''کامنہ بولتاثبوت بھی ہے،اس سے ان لوگوں کوسبق سیکھنا چاہیے جوعالمی امن کی کاوشوں کونہ صرف شدیدنقصان پہنچارہے ہیں بلکہ کھلی دہشت گردی کابھی ثبوت دے رہے ہیں۔