بین المذاہب سیرت محمد مصطفی ۖ کانفرنس
مورخہ19فروری بروز اتوار الحمرا ہال نمبر 03مال روڈ لاہور میں افکار حسینیہ فائونڈیشن لاہورکے زیر اہتمام ''بین المذاہب سیرت محمد مصطفی ۖ کانفرنس'' کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مرشد اکمل ،قائد روحانی انقلاب، چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان، چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے فرمائی۔
اس موقع پر آغا مظہر حسین مشہدی صاحب (چیئرمین افکار حسینیہ فائونڈیشن لاہور) بھی موجود تھے۔ اس تقریب کی نقابت کے فرائض سید اخلاق علی جعفری صاحب نے ادا کئے۔
تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری ممتاز احمد منور صاحب نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول ۖ پیش کرنے کی سعادت علی رضا نقشبندی صاحب، الحاج آغا سعادت مہدی صاحب اورغلام عباس جعفری صاحب نے حاصل کی۔
مقررین میں سید علی رضا کاظمی صاحب نے سیرت النبی ۖ پر خطاب کیا۔
پنڈت بھگت لال (ہندولیڈر)نے اپنے خطاب میںقبلہ پیرومرشد صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب کی بین المذاہب کے حوالے سے جاری شاندار کاوشوںکوخراج تحسین پیش کیا۔انہوںنے نبی پاک ۖ کے بارے میں کہاکہ حضور پاک ۖ پر صرف مسلمانوں کاہی حق نہیں ہے بلکہ آپ ۖ تو رحمة اللعالمین ہیں اسلئے تمام مذاہب کاآپ ۖ پر برابر حق ہے۔ ہم نے بھی اپنے مندر میں ''جشن عیدمیلادالنبی ۖ ''کاپروگرام منعقد کیا۔بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ہمیںجوذمہ داریاںدی جائیں گی ہم ان پر پورااترنے کی بھرپور کوشش کریںگے اور ہماری خدمات ہر وقت حاضر ہیں۔
پیر محمد راشد نقشبندی صاحب نے اپنے خطاب میں سیرت طیبہ ۖ پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ سب سے پہلے بین المذاہب کاعملی کام نبی پاک ۖ نے خود کیاتھا،بین المذاہب ہم آہنگی کے سب سے بڑے علمبردار آپ ۖ بذات خود ہیںاور آج کے دورمیں اللہ کے فقراء جوکہ وارث الانبیا ہوتے ہیں ان میں صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب حقیقی طور پر گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
علامہ کرامت حسین دمشقی صاحب نے بھی سیرت النبی ۖ اور اہل بیت اطہار کی شان اقدس بیان کی۔
ڈاکٹر سلیمان باقر صاحب نے نبی پاک ۖ کی شان پاک میں مقالہ پڑھا ۔
علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر صاحب سربراہ ادارہ منہاج الحسین نے سیرت طیبہۖ ،اہل بیت اطہار اور سیدنا علی المرتضیٰ شیر خدا کی شان اقد س بیان کی۔
علامہ محمد حسین آزاد صاحب (ادارہ منہاج القرآن)نے سیرت النبی ۖ کے حوالے سے مذاہب عالم کی طرف سے حضور نبی کریم روف الرحیم ۖ کی شان اقدس میں پیش کئے جانے والے خراج تحسین پر خطاب کیا۔
مرشد اکمل ،قائد روحانی انقلاب، چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان، چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ جوشخص آج کے دور میں یہ کہتاہے کہ تمام تر نور اور فیض کامنبع صرف اور صرف حضرت سیدنا علی المرتضیٰ شیر خدا ہیں یا اہل بیت اطہار ہی ہیں تو وہ باقی صحابہ ،خلفائے راشدین جن میں حضرت سیدناصدیق اکبر،حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم ، حضرت سیدنا عثمان غنی بھی شامل ہیں ان کی نفی کررہاہے۔آپ نے مزید فرمایا کہ جوشخص حق کودیکھنا چاہتاہے میں ایک ماہ کااعلان کرتاہوں کہ آپ میرے پاس آئیں جہاں سے چاہیں وہاں سے آپ کوتصدیق کروادوں گا۔میں خدا کی قسم کھاکرکہتاہوں کہ حضرت سیدنا علی المرتضیٰ شیرخدا نے مجھے اپناروحانی بیٹا فرمایا ہواہے اور مجھے فرمایا ہے کہ آپ خزانے تقسیم کرنیوالے ہیں۔
تقریب کے آخر میں افکار حسینیہ فائونڈیشن کی جانب سے قائد روحانی انقلاب جناب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کو بین المذاہب حسنِ کارکردگی ایوارڈ پیش کیا گیا۔