انسانی حقوق سیمینار
صوفیاء کرام کی صحبت سے انسانیت کی تعلیم ملتی ہے ۔صوفی مسعوداحمدصدیقی
تمام انبیاء کرام ہی انسانی حقوق کے سب بڑے علمبردار رہے ہیں۔
UNOسمیت مذاہب عالم کی طرف سے آستانہ عالیہ لاثانی سرکار کوامن کاگہوارہ قرار دیا جارہاہے۔
فیصل آبادہولی چرچ وارث پورہ میں حرف این جی او کے پلیٹ فارم سے ''انسانی حقوق کے عالمی دن ''کے حوالے سے ایک عظیم الشان سیمینار کااہتمام کیاگیا ۔ تقریب میں مختلف مذاہب ومسالک کی نامور شخصیات سمیت ہیومن رائٹس کی تنظیموں کے مردوخواتین کی کثیر تعداد کومدعوکیاگیا ۔چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی نے اپنے خطاب میں کہاکہ تمام انبیاء کرام انسانی حقوق کے سب سے بڑے علمبردار تھے اسلئے مذاہب عالم انسانیت کی ہی تعلیم دیتے ہیں۔اس کاعملی مظاہرہ ہمیں اولیاء اللہ کی خانقاہوں اور آستانوںسے اور ان کی صحبت سے مل رہاہے،اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ انبیاء کرام کے حقیقی وارث اولیاء اللہ ہیں۔گزشتہ تین دہائیوں سے آستانہ عالیہ لاثانیہ غلام رسول نگر فیصل آباد میں مذاہب عالم کے لئے بلاامتیاز انسانی حقوق کی تعلیمات کاعملی درس دیاجارہاہے،UNOسمیت مذاہب عالم کی طرف سے آستانہ عالیہ کوامن کاگہوارہ قرار دیا جارہاہے۔یہ سب اللہ ورسول ۖ کی خصوصی نظر کرم کی بدولت ہے ، ہمارے بزرگوںنے ہمیں انسانی حقوق کی بہترین تعلیم وتربیت دی ہے اور آج پاکستان سمیت بیرونی دنیا سے بھی لاکھوںلوگ مستفیض ہورہے ہیں۔سیمینار میں خلیل طاہرسندھو(پارلیمانی سیکرٹری وامور داخلہ ) ،نوید والٹر (صدر ہیومن رائٹس فوکس پاکستان )،گورمیت سنگھ،پروفیسر انجم پال ،مسز کرسٹینا پیٹر ،ڈاکٹر فرہنگ یکتائی،راجہ ٹامس البرٹ ،جارج کلیمنٹ(سابقہ ایم این اے)،لالہ روبن ڈینیل،سیف الحق بیگ ،مرزا محمد اعجاز،عدیل مرزا (حرف پاکستان این جی او)،سرفراز مسیح،پیر سید احمدندیم نقشبندی (کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان لاہور)،محمد ریحان خان،محمد احسان نقشبندی (مرکزی اراکین مجلس شوریٰ تنظیم مشائخ عظام ) نے شرکت کی۔