سکھوں کے رہنما سردار شام سنگھ کی وفات پر اظہار تعزیت
سردار شام سنگھ کی امن خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار
سردار شام سنگھ کی امن خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار
سردار شام سنگھ کی سکھ کمیونٹی کیلئے کیجانے والی خدمات قابل ستائش ہیں۔چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان
سکھوں کے رہنما سردار شام سنگھ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان ،امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے کہا کہ سکھ کمیونٹی کیلئے کی جانے والی سردار شام سنگھ( چیئرمین پاکستان سکھ گردوارہ پرباند ھک کمیٹی )کی خدمات قابل ستائش اور امن خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔آپ نے کہا کہ سردار شام سنگھ ایک امن پسند انسان تھے،سکھ کمیونٹی کیلئے ان کی وفات ایک بڑا سانحہ ہے،اور ان کا خلاء پر ہونے میں وقت لگے گا۔ انہوں نے ہماری بین الاقوامی تنظیم بین المذاہب امن اتحاد کے بہت سے پروگرامز میں سکھ کمیونٹی کی نمائندگی کی اور ہر موقع پر سکھ کمیونٹی کی جانب سے اپنے بھرپور تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کروائی۔بین المذاہب امن اتحاد کے حوالے سے آپ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں اس پلیٹ فارم کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے ، ہمارے آستانہ عالیہ فیصل آباد سے شروع ہونے والا یہ مشن آج پوری دنیا میں پذیرائی حاصل کر چکا ہے۔ آج ملکی و غیر ملکی تجزیہ نگار بین المذاہب امن اتحاد کو امن کا ضامن قرار دے رہے ہیں۔ حکومتی سطح پر امن کمیٹیوں کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے آپ نے کہا کہ جب تک حقیقی مشائخ اور اولیاء اللہ کو ان کمیٹیوں میں شامل نہیں کیا جائے گا ،فروغ امن کو خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی۔