پیر طریقت خواجہ محمد جمیل لودھی نقشبندی معصومی صاحب سے ملاقات(کراچی)
بروز6اپریل 2015 کو پیر امجدمسعود صاحب، یامین صاحب،سعید امجد علی شاہ صاحب اور نبیل صاحب پر مشتمل تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے وفد نے پیر طریقت خواجہ محمد جمیل لودھی نقشبندی معصومی( سجادہ نشین پیر طریقت خواجہ محمد اسلام خان لودھی نقشبندی معصومی مہری شریف والے ) سے ان کے آستانہ عالیہ گلشن مہر کراچی میں ملاقات کی اور صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کےزیر سایہ چلنے والے فلاحی منصوبہ جات کے بارے میں بتایا حضرت صاحب نے صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی فلاحی کاوشوں کو خوب سراہا اور مستقبل میںفلاحی منصوبہ جات میں تعاون کی یقین دہانی کروائی
اس کے علاوہ ملاقات میںملکی حالات بھی زیر بحث آئے۔