صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نقشبندی کی سنی تحریک حضرت علامہ مولانا ثروت اعجاز قادری رضوی صاحب سے ملاقات

مورخہ 16-04-2014ء کو لاثانی سرکار صاحب کے فرزند اکبر صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نقشبندی نے سرگودھا میں سربراہ سنی تحریک حضرت علامہ مولانا ثروت اعجاز قادری رضوی صاحب سے ملاقات کی، جس میں صاحبزادہ صاحب نے علامہ صاحب کی گرانقدر خدمات کی تعریف کی اور صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کا تعارف کروایا۔ علامہ صاحب نے لاثانی سرکار صاحب کی پاکستان اور اسلام کیلئے کی جانے والی کاوشوں پر خراجِ تحسین پیش کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ مختلف ملکی امور پر بھی بات چیت ہوئی۔