صحابہ کرام کی شان اقدس میں گستاخی کرنیوالے بے ادب،فاسق وفاجر اوردین اسلام سے خارج ہیں۔
مجلس شوریٰ کے اجلاس میںصدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ خلیفہ دوم ،مراد رسولۖ حضور سیدنا عمر فاروق کی شان پاک میں کئی قرآن آیات اورکثیر تعداد میں احادیث مبارکہ بھی موجودہیں،ایسے نام نہاد مسلمان قرآن وحدیث کے منکر ہیں،یہ بے ادب،گستاخ ،فاسق وفاجراور دین اسلام سے خارج ہیںاور ان کیخلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی ہونی چاہیے۔ امریکہ ودیگر یورپی ممالک میں جب مشاہیر اسلام کی شان میں گستاخی ہوتی ہے تو سب احتجاج کرتے ہیں لیکن جب ہمارے اپنے ہی ملک یا علاقے میں ایسی بے ادبی اور گستاخی کرتے ہیں تو ان کیخلا ف کوئی ایکشن نہیں لیاجاتا،کیوں ؟۔جوشخص اللہ کے غضب میں ہوتاہے وہی محبوبان خدا ورسو ل ۖ کی شان اقد س میں گستاخی کرتاہے۔یقینا ایسے لوگ ہی جہنمی ہوتے ہیں۔گزشتہ کئی سالوںسے ایسے شرپسند عناصر کی طرف سے نازیبا اور غلیظ میسجز وصول ہورہے ہیں ،ان بے ادبوںاور گستاخوں کاکھوج لگاکران پر مقدمات درج کروائے گئے ہیں لیکن تاحال کسی بھی قسم کی سخت قانونی کاروائی نہیں ہوئی۔مٹھی بھر شرپسند عناصر کایہ گروہ جوملک میں مذہبی منافرت پھیلا رہاہے،جماعت اہل سنت اور امت مسلمہ کے مذہبی جذبات کولگاتار مجروح کررہاہے بروقت اور موثر کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے ان کی فتنہ انگیز سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔
مسلم حکمران توہین انبیاء کرام اورتوہین خلفائے راشدین اورتوہین امہات المومنین بارے اپنے اپنے ممالک میں قانون سازی کرنے کیساتھ ان پر عمل درآمد کویقینی بنائیں۔
سلیبس سے حضورﷺ ،امہات المومنینؓ ،صحابہ کرامؓاوراولیا ء کرام سے متعلق اہم اسلامی مضامین نکالنا اسلام اورپاکستان سے غداری ہے،حکومت کووارننگ دی جاتی ہے اگر اس گھناؤنی سازش کیخلاف کاروائی نہ کی گئی تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی۔صدیقی لاثانی سرکار