صوبائی حکومت فرقہ وارانہ کاروائیوںکو روکنے میں ناکام

12 مارچ 2013کو سانحہ بادامی باغ جوزف کالونی کے حوالہ سے مسیحی براداری کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے منعقد کئے گئے امن سیمینار ''میں صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے فر قہ وارانہ اور مذہبی انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے اور افسوس اس بات کا ہے کہ صوبائی حکومت اسکی روک تھام کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ایک خاص گر وہ اس میں ملوث ہے جس کی پشت پناہی چند صوبائی حکومتی عہد یداران کر رہے ہیں ۔

 

تمام سیاسی جماعتوںاور حکومتی اداروںمیں موجود کرپٹ افراد

 ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے ذمہ دار تمام سیاسی جماعتوںاور حکومتی اداروںمیں موجود کرپٹ افراد ہیں۔

مقامی اور صوبائی انتظامیہ کی نااہلی

ملک میں قتل وغارت گری'' مقامی اور صوبائی انتظامیہ کی نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے