طالبان کی طرف سے لاثانی سیکرٹیریٹ کو (نعوذباللہ )بم سے اڑانے کی دھمکی
افغانستان سے طالبان کے نمائندے آصف خان نامی شخص نے 27-1-2012بوقت شام 6:54بجے لاثانی سیکرٹریٹ پر لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ممبر ناصر علی گل کو فون کیا اور دھمکی دی کہ ہم نے آپ کو پہلے ہی وارننگ دی تھی کہ اپنے جاری امن مشن اورالصلوٰة والسلام کی تبلیغ سے باز آجائیں مگر آپ نے ہماری بات نہیں مانی ۔اب ہم 48گھنٹوں میں آپ کے ہیڈ آفس پر دھماکہ کر کے اڑادیں گے۔اس سے پہلے بھی ہم نے پاکستان میں بہت سے دھماکے کئے ہیں ہمارے بندے پاکستان میں دھماکے کر کے آپ جیسے مسلمانوں کو مار کر جنت میں چلے جاتے ہیں ۔ ملک بھر میں اس خبر پر مریدین وعقیدت مندوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔مرکزی مجلس شوریٰ سمیت مریدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ باضابطہ طورپر ان نمبروں کو استعمال کرنے والوں کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان میںلا کران کو تختہ دار پر لٹکایا جائے تاکہ پاکستان کومزید بدامنی اور دہشت گردی سے بچایا جاسکے۔