کامل اولیاء اللہ کی دعائوںسے تقدیریں بدل جاتی ہیں!
سیدناچادروالی سرکار کے عرس پاک کے سلسلہ میں منعقدہ محفل پاک میںصدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ اولیاء اللہ وہ محبوب ہستیاںہوتی ہیں جن کی نگاہ کیمیا سے گنہگار سے گنہگار انسان بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت میں آجاتاہے اور اس کی بخشش کاسامان بن جاتاہے۔اللہ ورسولۖ کی بارگاہ اقدس میں محبوب ہونے کی وجہ سے ان کامل اولیاء اللہ کی دعائوں سے ہر طرح کی تقدیریں بد ل جاتی ہیں۔آپ نے مزید فرمایاکہ نباتات وجمادات توہیں تقدیر کے پابند۔۔۔مومن فقط احکام الہٰی کاہے پابند۔۔۔کی محمد ۖ سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں۔۔۔یہ جہاں چیز ہے کیا لوح وقلم تیر ے ہیں۔آپ نے اس بات کابھی درس دیا کہ اولیاء اللہ اپنی حیات ظاہری میں بھی فیوض وبرکات سے تو نوازتے ہی ہیں لیکن بعد ازوفات بھی فیوض وبرکات کایہ سلسلہ جاری رہتاہے جواسی طرح تاقیامت چلتارہیگا۔