سانحہ بادامی باغ جوزف کالونی کے حوالہ سے مسیحی براداری کیساتھ اظہار یکجہتی امن سیمینار
صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کی زیر صدارت لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد میں استحکام پاکستان ،فرقہ واریت کے خاتمہ،فروغ امن ،بین المذاہب ہم آہنگی اور مسیحی برادری کیسا تھ اظہار یکجہتی کیلئے امن سیمینار کا انعقاد
فرقہ واریت اور مذہبی انتشار کی روک تھام میں صوبائی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکارلاثانی سرکار
اسلام ایک پر امن دین ہے جس کا درس ہمیں لاثانی سرکار کے آستانے سے ملا ہے۔لارڈ بشپ شمس پرویز
سانحہ بادامی باغ حکومت اور انتظامیہ کی نااہلی ہے۔پیر احسان الحق نقشبندی معصومی
مذاہب عالم سے محبت کا عملی ثبوت ہمیں لاثانی سرکار کے آستانے سے مل رہا ہے۔پاسٹر شکیل پرویز
ملک میں بد امنی اسلام اور صوفیاء کی تعلیمات سے دوری ہے۔مولاناا شرف بٹ
پنجاب میں فرقہ واریت اور مذہبی انتشار کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے۔صاحبزادہ منشا ء سالک
فیصل آباد لاثانی سیکر ٹریٹ پر امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان ،چیئر مین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کی زیر صدارت امن سیمینار کا انعقاد ہوا،جس میں استحکام پاکستان ،فرقہ واریت کے خاتمہ ،فروغ امن ،بین المذاہب ہم آہنگی اور سانحہ بادامی باغ جوزف کالونی کے حوالہ سے مسیحی براداری کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اظہار خیال کیا گیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے فر قہ وارانہ اور مذہبی انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے اور افسوس اس بات کا ہے کہ صوبائی حکومت اسکی روک تھام کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے نام نہاد امن کمیٹیوں میں اقربا پروری ہو رہی ہے ۔حقیقی اور محب وطن لوگوں کو اس میں شامل نہیں کیا جارہا ہے۔ایک خاص گروہ اس میں ملوث ہے جس کی پشت پناہی چند صوبائی حکومتی عہدیداران کر رہے ہیں ۔ لارڈ بشپ شمس پرویز نے کرسچین کمیو نٹی کے وفد کی نمائند گی کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ایک پر امن دین ہے اور اسکا عملی نمونہ ہمیں لا ثانی سرکار کے پیار اور اخلاق سے ملا ہے جو لوگ فرقہ واریت اور دہشت گردی میں ملوث ہیں وہ کس اسلام کی بات کرتے ہیں حقیقی اسلا م کا درس تو صوفیاء کی تعلیمات سے ملتا ہے۔پیراحسان الحق نقشبندی معصومی نے کہا کہ سانحہ بادامی باغ حکومت پنجاب اور انتظامیہ کی نا اہلی ہے،پاسٹر شکیل پرویز نے کر سچین کمیونٹی کیطر ف سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مذاہب عالم سے محبت کا عملی ثبوت ہمیں لاثانی سرکار کے آستانے سے ملا ہے ۔سانحہ بادامی باغ کے سانحے کے فوراً بعد لاثانی سرکار کی تنظیموں نے کرسچین کمیو نٹی سے رابطے شروع کر دیئے تھے جس سے مسیحی برادری کو بہت خوشی ہوئی ۔مولانا اشر ف بٹ نے اپنے بیا ن میں کہا کہ ملک میں بدامنی کی وجہ سے اسلام اور صوفیاء کی تعلیمات سے دوری ہے۔متحد ہ قومی امن کمیٹی کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ منشاء سالک نے کہا کہ صوبائی حکومت پنجاب میں فرقہ واریت اور مذہبی انتشار کو فروغ دے رہی ہے ۔ سیمینار میں لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن رجسٹرڈ) انٹر نیشنل ، بین المذاہب امن اتحاد پاکستان،تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی جانب سے پیر لیاقت علی نقشبندی ،پیر حاجی محمد افضل ،پیر رانا محمد طاہر،پیر محمد خالد حنیف ،پیر میا ں محمد اصغر،پیر نذیر حسین،پیر محمد اعجاز المعروف باباجی سرکار،پیر ناصر علی گل،پیر گلزاراحمد نقشبندی قادری سلطانی،پیر مشتاق احمد صدیقی،رانا محمد احسان خا ں ،محمد ریحان خان،محمد رمضان اور پنجاب بھر سے تشریف لائے ہوئے کرسچین کمیونٹی کے پاسٹر صاحبا ن ،اور مسلم اور کرسچین خواتین نے بادامی باغ سانحے کی شدید مذمت کی۔