بشپ ہائوس گوجرہ میں جشنِ عیدمیلادالنبیۖ و سیّدنا عیسیٰ علیہ السلام امن سیمینار
کلیسا میں درودوسلام کی صدائیں د،صوفی مسعود ا حمد صد یقی المعروف لا ثا نی سرکار
کا فروغِ امن کیلئے ایک اور عظیم کار نامہ
استحکام پاکستان اور فروغِ امن کیلئے مذاہبِ عالم سے موئثر تعلقات کی بحالی کیلئے حکومتی طور پرحقیقی اور عملی تنظیم کی ضرورت ہے۔مسعود احمد صدیقی لا ثا نی سرکار
مسیحی برادری کیساتھ لاثانی سرکار کی محبت کی مثال پوری دنیا میںنہیں۔بشپ آف گوجرہ جان سیموئیل
لاثانی سرکار کے ایک فر مان پر مسیحی برادری کی ہر مشکل گھٹری میں انکے ساتھ ہونگے۔پیر ا حسان الحق نقشبندی گوجرہ
آج کی محفل دیکھ کر پرامن مسلمان،پرامن اسلام اور خوشحال پاکستا ن کا پیغام ملاہے۔پادری وسیم اللہ کھوکھر لاہور
دین ِاسلام حقیقی طور پر محبت اور امن کا دین ہے۔پرسی داس پرنسپل سٹی اسکول گوجرہ
( 8 ) فروری بروز جمعتہ المبارک پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بشپ ہائوس گوجرہ میں جشنِ عیدمیلادالنبیۖو سیّدنا عیسیٰ علیہ السلام امن سیمینار کا انعقا د چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان سفیر امن ،قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود ا حمد صدیقی لا ثا نی سرکار کے زیر صدارت ہوا۔اپنی نوعیت کی اس مثالی پروگرام میں پاکستان بھر سے بشپ صاحبان اور مسیحی برادری سمیت تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور بین المذاہب امن اتحا د پاکستان کی رہنمائوں نے شرکت کی۔کسی بھی کلیسا ،گرجا گھر میں درودوسلام کی صدائیںبلند ،فروغِ امن اور استحکام پاکستان کیلئے صوفی مسعود احمد صدیقی لا ثانی سرکار صا حب کا ایک اور عظیم کارنامہ جس نے مسیحی برادری میںاسلام اور مسلمان کا پر امن پہلو اجاگرکیا ہے۔سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے صوفی مسعود ا حمد صدیقی لا ثانی سرکار نے کہا کہ پاکستان کو پر امن معاشرہ بنانے کیلئے حکومتی سطح پر بین المذا ہب ہم آہنگی کے پلیٹ فارم کو فعال کرنے کی ضرورت ہے ،موجودہ تنظیموں کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں بسنے والے مذاہب عالم کساتھ تعلقات بحال کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔پہلی مرتبہ بین المذاہب ہم امن ا تحا د کا نظریہ اور ا نقلابی پلیٹ فارم فر اہم کرنے وا لی عظیم روحا نی شخصیت لاثانی سرکار نے مزید کہا کہ بین المذاہب امن اتحاد پاکستان نے جس طرح سب سے پہلے یوم ولادت حضرت سیدنا عیسیٰ علیہ السلام آستانہ عالیہ پر مسیحی برادری کیساتھ منانے کاآغاز کیا اسی طرح ہر سال جشن عیدمیلادالنبیۖکا چرچ میں انعقاد بھی مسیحی برادری کیساتھ تعلقات کو بحال کرنے میں اور ا ہم سنگ میل ثابت ہو گا ۔بشپ آف گوجرہ جناب بشپ جان سیمو ئیل صاحب نے اپنے بیان میں کہا کہ مسیحی برادری کیساتھ لاثانی سرکار کی محبت کی مثال پوری دنیا میں نہیں ہے،ہمارے چرچ لا ثانی سرکار صا حب کے کیلئے ہمیشہ کھلے ہیںبلکہ یہ آپکا ہی آستانہ ہے آپ کے اس بیان کہانسانیت پہلے ،مذاہب بعد میںکو کرسچئین کمیونٹی نے بہت سراہا ہے ،ہم آپ کو گوجرہ چرچ تشریف لانے پر دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوے پادری وسیم اللہ کھوکھر نے کہا کی آج کی یہ محفل دیکھ کر تین ا ہم نکات کا مثبت تائثر ملا ہے کہ امن پسند اسلام،امن پسند مسلمان اور امن پسند پاکستان کہ جہا ں اقلیتوں کو بہت پیار اور محبت حا صل ہے۔اور اگر یہی اسلام ہے تو اسلام دین حق ہے اور اسکا پرچار کرنے والے لا ثانی سرکار حقیقی مسلمان ہیں۔پرسی داس پرنسپل سٹی سکول گوجرہ نے کہا کہ دین اسلام حقیقی معنوں میں امن اور محبت کادرس دینے والا دین ہے اور آج کے اس پروگرام کے چیف گیسٹ لا ثانی سرکار مبارک باد کے مستحق ہیں جنھوں نے آج اس محفل میں تشریف لا کر کرسچئین کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کی۔ضلعی کوآرڈینٹرپیر طریقت محمد احسان ا لحق نقشبندی نے کہا کہ ہم لا ثانی سرکار کی آواز پر لبیک کہتے ہوے ہمیشہ مسیحی برادری کے سا تھ رہے ہیںاور انشا ء اللہ مستقبل میں بھی مسیحی برادری کیساتھ ان کا ہر خوشی اور غمی میں ہمارا سا تھ رہے گا۔سیمینار میں آقا ئے کل حضر ت محمد مصطفیۖکی بارگاہ میںصلوةوالسلام کے نظرانے اور گلہائے عقیدت اور حضرت سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی شان میںکلام بھی پیش کئے گئے۔کلام کی سعادت صاحبزادہ شبیر احمد سرکار ،محمد اکمل نقشبندی،محمد سرفراز رازی نے حاصل کی ۔مہمانان گرامی میںبشپ آف گوجرہ بشپ جان سیموئیل ،پادری وسیم اللہ کھوکھرلاہور،ریورنڈافضل مسیح لاہور،ریورنڈ ر ابن جیمیزسمندری،اسحاق جاویدگوجرہ،اشرف مسیح خو شاب،کلیم اختر پرنسپل کیتھڈرل ہائی سکول،رابن گھوش ٹوبہ ٹیک سنگھ،پرسی داس پرنسپل سٹی سکول گوجرہ،جوئیل صاحب گوجرہ،رانا محمد رشید سینیئر رپورٹر روزنامہ فائن رپورٹ فیصل آباد،ڈاکڑ عبدالمجید،پیرطریقت سید احمد ندیم شاہ لاہور،پیرطریقت محمد گلزار نقشبندی،پیر طریقت لیاقت علی ،پیرمحمد ناصر علی گل نقشبندی،رفاقت علی سینیئرانجینئراسلام آبادنے شرکت کی۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد ریحان نقشبندی نے سر انجام دیے ۔سیمینار کے اختتام پر صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے ملک و قوم کی بہتری اور فروغ امن کیلئے خصوصی دعا مانگی۔
آستانہ عالیہ لاثانی سرکار میں یوم ولادت حضرت سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے موقع پر مسیحی کمیونٹی کیساتھ محفل ذکر ونعت و سماع کاانعقاد کیا گیا