ولادت حضرت ابن مریم 2005
25دسمبر 2005بروز اتوار بمقام : لاثانی سیکریٹریٹ فیصل آباد زیر اہتمام : بین المذاہب امن اتحادپاکستان خصوصی تعاون: ماہنامہ لا ثانی انقلاب
زیر صدارت: صو فی مسعود احمد صدیقی لا ثانی سرکار(چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان، امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)
مہمان خصوصی: ڈاکٹر محموداحمد رنداھاوا (ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ کانسی ٹیونگ ایجوکیشن ،ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد):پادری عظیم مسیح ،اسلم سندھو مسیح ،ماسٹر عنائت جو زف و دیگر مسیحی معززین حضرات۔
تقریب کا مقصد :تقریب کا مقصدعیسائی کمیونٹی کے ساتھ اظہار یک جہتی تھا ۔اس موقع پر مسیحی لو گوں سمیت کئی سماجی کارکنان نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔صدیقی لا ثانی سرکار نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی اتحاد بین المذاہب پاکستان کا قیام اسی لئے عمل میں لایا گیا ہے تاکہ معتدل ،پر امن اور افہام و تفہیم پر مبنی معاشرہ کو تشکیل دیا جاسکے انہوں نے کہا کہ مذہبی منافرت کے خاتمے کے لئے ایسے ماحول کی آج ضر ورت ہے یہ سعادت بھی ہمیں حاصل ہوئی کہ حضر ت سیدنا عیسی ابن مریم کی بارگاہ اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے لئے سینکڑوں لو گ موجود ہیں اور مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں ۔ تقریب میںحضرت عیسیٰ کی شان میں کلام پیش کئے گئے اور حضرت سیدنا عیسی کی انسانیت سے محبت کی تعلیمات کو بیان کیا گیا آخرمیں کرسمس کیک کاٹا گیا،امن کی شمع روشن کی گئی اور اجتماعی دعاکی گئی ۔یوم حضرت سیدنا عیسی کے مو قع پر صدیقی لا ثانی سرکار کی طرف سے سارا دن ہر خاص و عام کے لئے لنگر شریف جاری رہا ۔
آستانہ عالیہ لاثانی سرکار میں یوم ولادت حضرت سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے موقع پر مسیحی کمیونٹی کیساتھ محفل ذکر ونعت و سماع کاانعقاد کیا گیا